کتب خانہ

جوش ملیح آبادی یادگاری کتب خانہ


اردو لغت بورڈ کے کتب خانے میں اردو زبان و ادب کی قریباََ اٹھارہ ہزار سے زائد کتب کا بیش قیمت ذخیرہ محفوظ ہے. اردو لغت(تاریخی اصول پر) کی ترتیب و تدوین میں حوالہ جات اور اسناد کے لیے ان کتب سے بھر پور استفادہ کیا گیا ہے.


یہ گراں قدر ذخیرہ کتب اورعظیم قومی ورثہ اردو لغت بورڈ کے مشیر ادبی اور نامور شاعرجوش ملیح آبادی کے نام سے منسوب کیا گیا ہے.جس کا سہرا اردو لغت بورڈ کے موجودہ مدیراعلیٰ سید عقیل عباس جعفری صاحب کے سر ہے.


گوشہ نایاب کتب


کتب خانے میں موجود نادر ونایاب نسخوںکی حفاظت کے لیے گوشہء نایاب کتب کے قیام کا ابتدائی مرحلہ مکمل کر لیا گیا ہے اورآئندہ برسوں میں ان کی برخط(آن لائن) فراہمی ممکن بنائی جائے گی.