۱ (جلد اول پہلی مرتبہ ۱۹۷۷ء میں بحیثیت مدیر اعلیٰ ڈاکٹر ابواللیث صدیقی کی زیر نگرانی شائع ہوئی۔ کل ۱۲۳۶ صفحات پر محیط یہ جلد الف مقصورہ (الف) تا ایہاں اوہاں ، کے ۱۲۱۱۱ الفاظ کے ذخیرے پر مشتمل ہے۔ ٭ جلد اول کی دوسری اشاعت (بلا ترمیم و اضافہ) ۲۰۰۶ء میں بحیثیت مدیر اعلیٰ ڈاکٹر رؤف پاریکھ کی زیر نگرانی عمل میں آئی ۔ ٭ جلد اول کی تیسری اشاعت (بلا ترمیم و اضافہ) ۲۰۱۳ء میں بحیثیت نگراں مدیر اعلیٰ محمد عارف (سربراہ قائد اعظم مزار مینجمنٹ بورڈ) کی زیر نگرانی عمل میں آئی ۔ |
۲) جلددوم ۱۹۷۹ء میں بحیثیت مدیر اعلیٰ ڈاکٹر ابواللیث صدیقی کی زیر نگرانی شائع ہوئی۔ کل ۱۵۹۲ صفحات پر محیط یہ جلد الف ممدودہ (آ) ، ب تا بیار ، کے ۱۷۲۸۲ الفاظ کے ذخیرے پر مشتمل ہے ۔ |
۳) جلدسوم ۱۹۸۱ء میں بحیثیت مدیر اعلیٰ ڈاکٹر ابواللیث صدیقی کی زیر نگرانی شائع ہوئی۔ کل ۹۶۸ صفحات پر محیط یہ جلد لفظ بھ ، پ تا پریہوا تک کے ۱۰۳۴۶ الفاظ کے ذخیرے پر مشتمل ہے۔ |
۴) جلد چہارم ۱۹۸۲ء میں بحیثیت مدیر اعلیٰ ڈاکٹر ابواللیث صدیقی کی زیر نگرانی شائع ہوئی۔ کل ۱۰۰۸ صفحات پر محیط یہ جلد پڑ ، پھ ، ت تا تحریراً ، کے ۹۶۹۵ الفاظ کے ذخیرے پر مشتمل ہے۔ |
۵) جلد پنجم ۱۹۸۳ء میں بحیثیت مدیر اعلیٰ ڈاکٹر ابواللیث صدیقی کی زیر نگرانی شائع ہوئی۔ کل ۹۴۶ صفحات پر محیط یہ جلد لفظ تحریری ، تھ تا تھیئٹر ، کے ۸۷۶۹ الفاظ کے ذخیرے پر مشتمل ہے۔ |
۶) جلد ششم ۱۹۸۴ء میں بحیثیت مدیر اعلیٰ ڈاکٹر ابواللیث صدیقی کی زیر نگرانی شائع ہوئی۔ کل ۱۰۰۰ صفحات پر محیط یہ جلد لفظ ٹ ، ٹھ ، ج تا جہاں گرد ، کے ۱۰۰۹۱ الفاظ کے ذخیرے پر مشتمل ہے۔ |
۷) جلد ہفتم ۱۹۸۶ء میں بحیثیت مدیر اعلیٰ ڈاکٹر فرمان فتح پوری کی زیر نگرانی شائع ہوئی۔ کل ۹۸۲ صفحات پر محیط یہ جلد لفظ جہاں گردی ، جھ ، چھ تا چھیہ تک کے ۱۳۲۷۲ الفاظ کے ذخیرے پر مشتمل ہے۔ |
۸) جلدہشتم ۱۹۸۷ء میں بحیثیت مدیر اعلیٰ ڈاکٹر فرمان فتح پوری کی زیر نگرانی شائع ہوئی۔ کل ۱۰۰۴ صفحات پر محیط یہ جلد لفظ ح ، خ ، د تا دانا ، کے ۱۱۰۳۷ الفاظ کے ذخیرے پر مشتمل ہے۔ |
۹) جلدنہم ۱۹۸۸ء میں بحیثیت مدیر اعلیٰ ڈاکٹر فرمان فتح پوری کی زیر نگرانی شائع ہوئی۔ کل ۱۰۰۴ صفحات پر محیط یہ جلد لفظ داناؤں کی دُور بلا ، دھ تا دھنک ، کے ۱۲۲۸۹ الفاظ کے ذخیرے پر مشتمل ہے۔ |
۱۰) جلد دہم ۱۹۸۹ء میں بحیثیت مدیر اعلیٰ ڈاکٹر فرمان فتح پوری کی زیر نگرانی شائع ہوئی۔ کل ۱۰۱۶ صفحات پر محیط یہ جلد لفظ دھنک ، ڈ ، ڈھ ، ذ ، ر تا ریہو ، کے ۱۲۳۳۱ الفاظ کے ذخیرے پر مشتمل ہے۔ |
۱۱) جلدیاز دہم ۱۹۹۰ء میں بحیثیت مدیر اعلیٰ ڈاکٹر فرمان فتح پوری کی زیر نگرانی شائع ہوئی۔ کل ۱۰۰۴ صفحات پر محیط یہ جلد لفظ رھ ، ڑھ ، ز ، ژ ، س تا سن ، کے ۱۱۸۷۵ الفاظ کے ذخیرے پر مشتمل ہے۔ |
۱۲) جلددواز دہم پہلی مرتبہ ۱۹۹۱ء میں بحیثیت مدیر اعلیٰ ڈاکٹر فرمان فتح پوری کی زیر نگرانی شائع ہوئی۔ کل ۱۰۳۶ صفحات پر محیط یہ جلد لفظ سن ، ش ، ص تا صیہونیت ، کے ۱۱۸۰۴ الفاظ کے ذخیرے پر مشتمل ہے۔ |
۱۳) جلد سیز دہم پہلی مرتبہ ۱۹۹۱ء میں بحیثیت مدیر اعلیٰ ڈاکٹر فرمان فتح پوری کی زیر نگرانی شائع ہوئی۔ کل ۱۰۰۴ صفحات پر محیط یہ جلد لفظ ض ، ط ، ظ ، ع ، غ ، ف تا فکر ، کے ۱۱۴۲۸ الفاظ کے ذخیرے پر مشتمل ہے۔ |
۱۴) جلد چہار دہم ۱۹۹۲ء میں بحیثیت مدیر اعلیٰ ڈاکٹر فرمان فتح پوری کی زیر نگرانی شائع ہوئی۔ کل ۹۷۲ صفحات پر محیط یہ جلد لفظ فکراً ، ق ، ک تا کشمیرن ، کے ۱۱۶۴۲ الفاظ کے ذخیرے پر مشتمل ہے۔ |
۱۵) جلد پانز دہم ۱۹۹۳ء میں بحیثیت مدیر اعلیٰ ڈاکٹر فرمان فتح پوری کی زیر نگرانی شائع ہوئی۔ کل ۱۰۰۴ صفحات پر محیط یہ جلد لفظ کشمیری ، کھ ، گ ، گھ تا گرگرانا ، کے ۱۲۲۵۶ الفاظ کے ذخیرے پر مشتمل ہے۔ |
۱۶) جلد شانز دہم پہلی مرتبہ ۱۹۹۴ء میں بحیثیت مدیر اعلیٰ ڈاکٹر فرمان فتح پوری کی زیر نگرانی شائع ہوئی۔ کل ۹۷۲ صفحات پر محیط یہ جلد لفظ گرگربدیا سرسرگیان ، گھ تا لوگڑا ، کے ۱۱۵۶۳ الفاظ کے ذخیرے پر مشتمل ہے۔ |
۱۷) جلد ہفت دہم ۲۰۰۰ء میں بحیثیت (قائم مقام) مدیر اعلیٰ مرزا نسیم بیگ کی زیر نگرانی شائع ہوئی۔ کل ۱۰۰۸ صفحات پر محیط یہ جلد لفظ لوگن تا لھیسنا ، م تا مستزادہ ، کے ۱۳۱۱۷ الفاظ کے ذخیرے پر مشتمل ہے۔ |
۱۸) جلد ہژ دہم ۲۰۰۲ء میں بحیثیت مدیر اعلیٰ ڈاکٹر یونس حسنی کی زیر نگرانی شائع ہوئی۔ کل ۹۹۲ صفحات پر محیط یہ جلد لفظ مستسعاد تا منہ ، کے ۱۲۶۰۵ الفاظ کے ذخیرے پر مشتمل ہے۔ |
۱۹) جلد نوز دہم ۲۰۰۳ء میں بحیثیت مدیر اعلیٰ ڈاکٹر رؤف پاریکھ کی زیر نگرانی شائع ہوئی۔ کل ۹۶۰ صفحات پر محیط یہ جلد لفظ منہا تا نشاستا ، کے ۱۲۱۳۴ الفاظ کے ذخیرے پر مشتمل ہے۔ |
۲۰) جلد بیستم ۲۰۰۵ء میں بحیثیت مدیر اعلیٰ ڈاکٹر رؤف پاریکھ کی زیر نگرانی شائع ہوئی۔ کل ۸۲۴ صفحات پر محیط یہ جلد لفظ نشات تا نھ ، کے ۱۰۳۰۸ الفاظ کے ذخیرے پر مشتمل ہے۔ |
۲۱) جلد بیست و یکم ۲۰۰۷ء میں بحیثیت مدیر اعلیٰ ڈاکٹر رؤف پاریکھ کی زیر نگرانی شائع ہوئی۔ کل ۸۲۴ صفحات پر محیط یہ جلد لفظ و تا ہزار ، کے ۹۹۱۹ الفاظ کے ذخیرے پر مشتمل ہے۔ |
۲۲) جلد بیست و دوم ۲۰۱۰ء میں بحیثیت (قائم مقام ) مدیر اعلیٰ فرحت فاطمہ رضوی کی زیر نگرانی شائع ہوئی۔ کل ۷۳۶ صفحات پر محیط یہ جلد لفظ ہزاری تا یئییی ، کے ۸۲۹۱ الفاظ کے ذخیرے پر مشتمل ہے۔ |