( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۱۸ نتائج (۰سیکنڈ )
    <     ۱   ۲  
  1. رَسُول شاہی

    آزاد منش فقرا کے ایک فرقے کا نام جس کے بانی رسول شاہ نامی ایک دروش کامل تھے ، اور آخری پیر خواجہ نجیب الدین عرف شاہ فدا حسین تھے جنھوں نے ۱۸۵۹ ء میں بمقام الور وفات پائی . ان کا مزار اور تکیہ چنبیلی باغ (دہلی) میں ہے جو رسول شاہیوں کی گدی کے نام سے مشہور ہے. اس فرقے کے لوگ چار ابرو کا صفایا کرتے ، ایک غرقی یعنی لنگوں باندھنے اور شراب کو حلال سمجھتے ہیں ، یہ لوگ اکثر عالم اور فاضل ہوتے ہیں
     

  2. رَسُول ِ کَرْیم

    حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم
     

  3. رَسُول ِ مَقْبُول

    حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلّم
     

  4. رَسُول واہی

    وہ ٹیکسی جو رسول شاہی فقیر پہلے ائمۂ مساجد سے اور بعد میں زمینداروں سے وصول کرتے تھے
     

  5. رَسَولی

    کھال کے نیچے یا جسم کے کسی حصّے کے اندر پیدا ہو جانے والا گومڑا. یہ گومڑا چنے کے دانے سے لے کر خربوزے تک پڑا ہوتا ہے اور پھرانے سے پھرتا ہے ، گلٹی بتوری ، سَلمہ (انگ : Timour)
     

  6. رَسُولی

    رسول کے متعلق ، رسول کی طرح کی
     

  7. رَسُولی

    رسالت ، نبوت
     

  8. رَسُولی داڑھی

    رسول شاہی فقیروں کی وضع کی داڑھی جس میں صرف ٹھوڑی کے نیچے بال ہوتے ہیں.
     

  9. رَسَولْیہ بَچَّہ

    (دائی گری) وہ بچہ جس کے پیشاب کرنے کے عضو پر پیدائشی کھال کا گھونگٹ (پردہ) نہ ہو (ا پ و ، ۷ : ۶۶)