( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۳۸ نتائج (۰سیکنڈ )
    <     ۱   ۲   ۳   ۴  
  1. لَفْظی پھیر

    لفظی اُلٹ پھیر ، لفظی بازی گری.
     

  2. لَفْظی تَرْجَمَہ

    ایسا ترجمہ جس میں لفظ کے لغوی معنی بغیر تقدّم و تاخّر کے دیے جائیں، بہ اعتبار لغت ترجمہ ، لفظ بہ لفظ ترجمہ ( بامحاورہ ترجمہ کے مقابل ).
     

  3. لَفْظی جامَہ پَہْنانا

    الفاظ میں بیان کرنا ، تحریر میں ڈھالنا ( خیال وغیرہ ) ، لکھنا.
     

  4. لَفْظی مُعَمَّہ

    مناسب لفظ تجویز کرنے کا ایک کھیل جس میں حاشیے میں دیے ہوئے اشاروں کی مدد سے عموماً عمودی اور اُفقی ترتیب سے دیئے ہوئے خانوں میں مناسب حرف تجویز کرکے لفظ بنایا جاتا ہے اور پہلے سے محفوظ حل کے مطابق ہونے پر انعام ملتا ہے.
     

  5. لَفْظی ہیر پھیر

    لفظی بازی گری ؛ ( سیاسیات ) ہیر پھیر کی بات ، پیچیدہ گفتگو ، ٹالنے والی بات ؛ اُڑن گھائیاں نیز بسیار گوئی ( انگ Circumlocution ).
     

  6. لَفْظِیات

    ذخیرۂ الفاظ ( کسی زبان ، مصنّف یا شخص کا ) لفظی سرمایہ.
     

  7. لَفْظِیاتی

    لفظیات (رک) سے متعلق ، الفاظ کا.
     

  8. لَفْظِیانا

    الفاظ میں ڈھالنا ، تحریر میں لانا ، لکھنا.
     

  9. لَفْظِیَت

    لغویت ، لفظ ہونا ؛ مراد ، لفظیات.
     

  10. لَفْظیں

    لفظ (رک) کی جمع ، الفاظ.