( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
تعارف لغت
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
ملازمت کے مواقع
ٹینڈر
تقرباََ ۸ نتائج (۰سیکنڈ )
اِسْتقْبال
۱. (i) پیشوائی ، ( کسی مہمان وغیرہ کو ) بڑھ کر خوش آمدید کہنا .
(ii) آگے بڑھنا ، قدم بڑھانا .
(iii) قریب آنے دینا ؛ قریب پہنچنا ، نزدیکی حاصل کرنا .
۲. مقابل یا آمنے سامنے ہونا ؛ ( کسی طرف ) رخ کرنا ، منھ کرنا .
۳. ( صرف ) ( i ) زمانۂ آیندہ ، زمانۂ مستقبل .
(ii) وہ کلمہ جو فعل مستقبل کے لیے مصدر سے بنایا جائے .
۴. ( ہیئت ) چاند اور سورج کا ایک دوسرے کے مقابل ہونا .

اِسْتقْبال اِعْتِدالَین
( ہیئت ) وہ نہایت ہلکی حرکت س سے نقطۂ اعتدال ہر سال پچاس ثانیے آگے بڑھتا جاتا ہے اور جس کی وجہ سے اعتدال ربیعی برج حوت میں اور اعتدال خریفی برج سنبلہ میں منتقل ہو گیا ہے ( جب پہلے پہل جنتری بی تھی تو یہ نقطے برج حمل اور برج میزان میں تھے )
اِسْتقْبال قَمَرَین
( ہیئت ) استقبال اور اعتدالین کا وہ حصہ جو سورج اور چاند کے متفقہ اثر پر منحصر ہوتا ہے
اِسْتقْبال مَعْدِلَین
( ہیئت ) رک : استقبال اعتدالین .
اِسْتقْبال ِ نَیّریَن
( ہیئت ) رک : استقبال قمرین
اِسْتِقْبالِیہ/ لِیّہ
استقبال ( رک ) سے منسوب .
اِسْتِقْبالِیہ/ لِیّہ
۱. وہ کمیٹی یا انجن جو کسی اجتماع وغیرہ کے اہتمام کے لیے بنائی جاتی ہے .
۲. استقبال کرنے والوں کی جماعت یا بھیڑ .
اِسْتِقْبالِیہ/ لِیّہ
۱. جماعت استقبالیہ ( رک : ( ب) نمبر ۱ ) کے صدر یا سکریٹری کا خطبہ یا ایڈریس ، جیسے : ان کا استقبالیہ وقت کی اہم ضرورتوں کے موضوع پر مشتمل تھا.
۲. ہلکی پھلکی ضیافت ، عموماً شام کو چائے کے وقت جس میں متعدد اشخاص مدعو ہوں ، ( انگریزی ) رسیپشن (Reception) .
اردو لغت
(تاریخی اُصول پر)
- 2017©