( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۴۳ نتائج (۰سیکنڈ )
    ۱   ۲   ۳   ۴   ۵       >
  1. شَقّ

    شگاف دار، پھٹا ہوا، شگاف پڑا ہوا
     

  2. شَقّ

    ۱. شگاف ، دراڑ
    ۲. (طب) ایسا مرض جس میں اعصاب و عروق کی ساخت میں فرق آ جاتا ہے اور رگیں پٹھے لمبائی میں پھٹ جاتے ہیں.
    ۳. (i) کُرتے یا قمیض وغیرہ کا گریبان، کُرتے وغیرہ کا آگے سے کھلا ہوا حصّہ، گریبان
    (ii) کرتے، قمیص، شیروانی وغیرہ کے اطراف کا کھلا ہوا حصّہ، چاک
     

  3. شِقّ

    ۱. (i) ٹکڑا ، حصّہ، جزو، شاخ
    (ii) کسی ریاست یا صوبے وغیرہ کا حصہ ، ضلع یا تحصیل وغیرہ
    ۲. سمت، طرف جانب
    ۳. قسم ، صنف
    ۴. مقابل یا متبادل صورت، جواب.
    ۵. پخ، جھگڑا، دِقّت.
    ۶. (قانون) قانون میں دفعہ کا ایک حصّہ
    ۷. نصف کسی چیز کا، اس قدر جتنا کہ جانور ایک طرف بوجھ اٹھاتا ہے؛ پہاڑ کی ایک طرف؛ بھائی ، دوست؛ مشکل، تکلیف، محنت، تھکاوٹ؛ فکر، ایک بلا جو نصف انسان کے برابر ہوتی ہے
     

  4. شَقّ

    شگاف دار، پھٹا ہوا، شگاف پڑا ہوا
     

  5. شَقّ

    ۱. شگاف ، دراڑ
    ۲. (طب) ایسا مرض جس میں اعصاب و عروق کی ساخت میں فرق آ جاتا ہے اور رگیں پٹھے لمبائی میں پھٹ جاتے ہیں.
    ۳. (i) کُرتے یا قمیض وغیرہ کا گریبان، کُرتے وغیرہ کا آگے سے کھلا ہوا حصّہ، گریبان
    (ii) کرتے، قمیص، شیروانی وغیرہ کے اطراف کا کھلا ہوا حصّہ، چاک
     

  6. شَقّ ُ الْبَرْق

    (برقیات) ایک آلہ جو برق سازی میں بجلی کی تقسیم کرتا ہے
     

  7. شَقّ ُ الْقَمَر

    چاند کا دو ٹکڑے ہونا، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک مشہور معجزہ جس میں آپ نے انگلی کے اشارے سے چان٘د کے دو ٹکڑے کر دیے تھے
     

  8. شَقّ ِ بَحْر

    سمندر کے پانی کو چیرنا، ایک معجزہ جو حضرت موسیٰ علیہ السلام کو عنایت ہوا جس کے سبب انھوں نے اللہ کے حکم سے دریا میں اپنا عصا مارا جس کے سبب دریا دو حصوں میں تقسیم ہو گیا اور حضرت موسیٰ علیہ السلام کے ساتھیوں کے لیے راستہ بن گیا لیکن پھر فرعون کے لیے یہی راستہ بند ہو گیا اور فرعون کا تما لشکر دریا میں غرق ہو گیا.
     

  9. شَقّ ِ جَفْنی

    (طب) آنکھ کے پپوٹے کی باریک اور تن٘گ سی درز
     

  10. شَقّ ِ ذِہْنی

    (طب و نفسیات) ایک ذہنی مرض جس میں خیالات ، احساسات اور اعمال کے درمیان ربط ٹوٹ جاتا ہے اور مریض اکثر وہموں میں مبتلا رہتا ہے