( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۵۸ نتائج (۰سیکنڈ )
    ۱   ۲   ۳   ۴   ۵       >
  1. عَرَْق

    ۱. (i) وہ رطوبت جو کسی نباتی یا حیوانی جسم کے اندر پائی جائے.
    (ii) کسی پھل کا نچوڑ ، رس ، افشردہ ؛ (طِب) کسی چیز کا کشیدہ کیا ہوا پانی ؛ دواؤں کی بھاپ سے بنایا ہوا پانی (جو بطور دوا استعمال کرتے ہیں).
    (iii) (کنایتہً) شراب ، تیز و تند شراب.
    ۲. وہ رطوبت جو بدن کے سامات سے خارج ہو ، پسینہ.
    ۳. کھجور کے پتوں سے بنا ہو ٹوکرا.
     
  2. عِرْق

    ۱. رگ ، نس ، خون کی نالی.
    ۲. (نباتیات) ریشۂ باریک ، خواہ درخت کا ہو خواہ پتوں کا.
     
  3. عَرَْق

    ۱. (i) وہ رطوبت جو کسی نباتی یا حیوانی جسم کے اندر پائی جائے.
    (ii) کسی پھل کا نچوڑ ، رس ، افشردہ ؛ (طِب) کسی چیز کا کشیدہ کیا ہوا پانی ؛ دواؤں کی بھاپ سے بنایا ہوا پانی (جو بطور دوا استعمال کرتے ہیں).
    (iii) (کنایتہً) شراب ، تیز و تند شراب.
    ۲. وہ رطوبت جو بدن کے سامات سے خارج ہو ، پسینہ.
    ۳. کھجور کے پتوں سے بنا ہو ٹوکرا.
     
  4. عَرَْق اَفْشاں

    پسینہ ٹپکانے والا ، پسینے میں ڈوبا ہوا ، پسینے میں تر.
     
  5. عَرَْق ِ اِنْفِعال

    وہ پسینہ جو شرمندگی کے باعث آئے ، عرقِ ندامت.
     
  6. عَرَْق ِ آخِر

    نزع کے وقت آنے والا پسینہ.
     
  7. عَرَْق --- آلُود /آلُودَہ

    ۱. پسینے میں تر ، پسینے میں ڈوبا ہو.
    ۲. پانی میں بھیگا ہوا ، پانی میں تر بتر ؛ مراد : پسینے میں بھیگا ہوا ، عطر یا خوشبو میں بسا ہوا.
     
  8. عَرَْق آنا

    (گرمی ، محنت ، شرم یا خوف کے باعث) پسینہ آنا.
     
  9. عَرَْق ِ بُحْرانی

    (طب) مرض کی بحرانی حالت میں کثرت سے پسینہ آنا.
     
  10. عَرَْق ِ بَہار

    ایک قسم کا عرق جونارنج اور ترنج کے پھولوں سے کشیدہ کیا جاتا ہے.