( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۱۰ نتائج (۰سیکنڈ )
  1. نَعش

    انسان کا مردہ جسم ، لاش ، میت ، ارتھی ، مردہ ، جنازہ ۔
    (ہیئت) سات ستارے عقد ثریا، سات سہیلیوں کا جھمکا ، بنات النعش ۔
     

  2. نَعش

    انسان کا مردہ جسم ، لاش ، میت ، ارتھی ، مردہ ، جنازہ ۔
    (ہیئت) سات ستارے عقد ثریا، سات سہیلیوں کا جھمکا ، بنات النعش ۔
     

  3. نَعش اُٹھانا

    دفنانے کے لیے میت لے جانا ، تجہیز و تکفین کرنا ، جنازہ اٹھانا
     

  4. نَعش اُٹھنا

    مردے کو دفن کرنے کے لیے لے جایا جانا ، جنازہ اٹھنا ؛ جنازہ نکلنا ۔
     

  5. نَعش ِبگڑنا

    دفن میں تاخیر یا کسی اور سبب سے مردہ جسم میں تعفن یا خرابی پیدا ہونا ۔
     

  6. نَعش بھاری ہونا

    لاش کا اٹھانا دشوار یا نا گوار ہونا ۔
    ۔جنازہ بوجھل ہوجانا (بعض لوگوں کا خیال ہے کہ گناہ گار کی لاش بوجھل ہوجاتی ہے)
     

  7. نَعش سُولی پَر لَٹکانا

    بطور سزا کے لاش کو بہت تکلیف دینا ۔
     

  8. نَعش کَفنانا

    لاش کو کفن دینا ، لاش کو کفن پہنانا ، لاش کی تکفین کرنا ۔
     

  9. نَعش کی تَشہیر کَرنا

    کسی باغی ، سزا یافتہ یا بدنام زمانہ شخص کی لاش کو مرنے کے بعد سزا کے طور پر گلی کوچوں میں پھرانا ، مردہ جسم کی تشہیر کرنا ۔
     

  10. نَعش َگھر

    ہسپتال وغیرہ میں لاش رکھنے کی جگہ ، مردہ خانہ ۔