( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۸ نتائج (۰سیکنڈ )
ہِجّے
رک : ہجا جس کی یہ جمع اور مغیرہ صورت ہے ؛ تراکیب میں مستعمل ۔
ہِجّے
رک : ہجا جس کی یہ جمع اور مغیرہ صورت ہے ؛ تراکیب میں مستعمل ۔
ہِجّے آنا
لفظ کو اعراب کے ساتھ ادا کرسکنا ، پڑھنا آنا ۔
ہِجّے کَرنا
۱۔ لفظ کے املا کو ایک ایک حرف کر کے ادا کرنا ، لفظ کو حروف اور اعراب سے پڑھنا ۔
۲۔ رک رک کر بات کرنا یا بولنا ، ہکلا کر باتیں کرنا ۔
۳۔ کسی معاملے میں خواہ مخواہ حجتیں نکالنا ، اعتراض کرنا ، مین میکھ نکالنا ، حجت کرنا ، سقم نکالنا
۴۔ (مجازاً) کونے میں گھسیڑنا یا دھکیلنا ؛ کسی معاملے کی چھان بین کرنا
ہِجّے کے بِجّے کَرنا
خواہ مخواہ مین میکھ نکالنا ، اعتراض جڑنا ۔
ہِجّے کے بجّے نِکالنا
رک : ّہجے کے بجے کرنا ۔
ہِجّے گھڑنا
کسی معاملے میں خواہ مخواہ حجتیں نکالنا
ہِجّے َلگانا
مین میکھ نکالنا ، عیب نکالنا ، حجت کرنا ، سقم نکالنا ۔
ہِجّے نِکالنا
رک : ہجے کرنا