( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۸ نتائج (۰سیکنڈ )
  1. اِتِّصال

    پیوستگی ، اقتران باہمی ، ملا ہونا ، ملنا ، یکجائی.
    (ii) قرب ، زندیکی .
    ۲. پے در پے ، یکے بعد دیگرے یا لگاتار ہونے کا عمل ، تسلسل .
    ۳. وہ بات جس میں دو چیز متلی جلتی ہوں ، یکسانی ، مشابہت.
    ۴. دو چیزوں کے ملنے کی جگہ ، سنگم .
    ۵. (اصول حدیث) کیس حدیث کے سلسلۂ سند کا غیر منطقع ہونا یا سلسلۂ سند کے تمام راویوں کا نام بغام ذکر.
    ۶. (طب) جسم کا ایک حصوں کا ایک دوسرے سے پیدائشی اور قدرتی طور پر ملا ہونا.
    ۷، (سائنس) کشش یا جذب جس کی وجہ سے اجسام یا ان کے اجزا ایک دوسرے کو اپنی طرف کھینچتے ہیں.
    ۸. (صرف) دو ہمجنس حرفوں کو باہم ملانے کا عمل (جو عموماً ان کے درمیان ,۱، لگانے سے ہوتا ہے .
    ۹. (نجوم) ستاروں کا ایک دوسرے کو اپنے برج سے دیکھنا، ایک ستارے کا رخ دوسرے کے طرف ہونا (جس کا سعد نجس یا میانہ اثر حالات پر پڑتا ہے) .
    ۱۰. (لسانیات) زبان کے اصل لفظ کو کسی اندرونی تبدیلی کے بغیر اسی زبان کے ارعی لفظ کے ساتھ جوڑنا اور نئے معنی پیدا کرنا ، تالیف، (انگریزی) Aggtutism.
     
  2. اتصال

  3. اِتِّصال

  4. اِتصالی

    اتصال سے منسوب اور اس سے متعلق
    ( لسانیات ) زبان کے چار ارتقائی دوروں میں سے دوسرے دور کی زبان ( جس میں زبان کے اصل الفاظ کسی اندرونی تبدیلی کے بغیر اسی زبان کے فروعی الفاظ کے ساتھ جوڑ دیے جاتے ہیں اور نئے نئے معنی پیدا کیے جاتے ہیں) ، تالیفی ، ( انگریزی ) Agglutinative
     
  5. اتصال

  6. اِتِّصال الْاِعْتِصَام

    (تصوف) "حالت تفرید میں شہود حق یعنی شہود منفرد لا بشرط شے"
     
  7. اِتِّصال الْاِنْفِصال

    ( تصوف ) "مرتبۂ رویت وحدت فی الکثرۃ"
     
  8. اِتِّصال اِلْتِحامی

    (طب) وہ جوڑ جس میں ایک ہڈی دوسری کے پٹھوں ک ذریعے پیوست ہو، جیسے نیچے کے جبڑے کے دونوں حصے ٹھوڑی کے پاس پہنچ کر ایک ہو گئے ہیں
     
  9. اِتِّصال الْوُجُود

    ( تصوف ) "اتصال وجود حق بالتنزبہ عین تشبیہ میں اس طرح پر کہ وہ تمام معلومات کا عین ہے اس حیثیت سے کہ وہ معلومات اسی کے اور اسی سے ہیں اور پھر عین توجہ الی العلم کی حالت میں بحیثیت عالم ہونے کے ہر معلوم سے ماوراء ہے کیونکہ عالم کا شمار معلومات میں نہیں ہوتا"
     
  10. اِتِّصال لَحْمی

    رک : االتصال التحامی