( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۸ نتائج (۰سیکنڈ )
اُسْتَری
( معماری ) ڈاٹ کے نیچے کی چنائی، محراب کا پایہ ۔
اِسْتِری / اِسْتْری
۱۔ لوہے یا پیتل کا آلہ جسے گرم کر کے کپڑے کی چرسیں مٹانے اور سیون بٹھانے یا شکن ڈالنے کے لیے کپڑے پر دبا کر پھیرتے ہیں ۔
۲۔ ( کاغذ سازی ) کاغذ کو چکنا کرنے کا وزنی بیلن ، مہرہ .
اِسْتِری / اِسْتْری کار
کپڑے پر استری کرنے والا کاری گر .
اِسْتِری / اِسْتْری
۱۔ عورت ، زن ، خاتون ۔
۲۔ اہلیہ ، بیوی ۔
اِسْتِری / اِسْتْری پَن
نسوانیت ، عورت ہونا : بیوی ہونا ۔
اِسْتِری / اِسْتْری دَھن
عورت کی ذاتی مکیت جس پر اسے بلا شرکت غیرے اختیار حاصل ہو ؛ جہیز ، جو عورت کو والدین سے ملے ۔
اِسْتِری / اِسْتْری کَرْنا
شادی کرنا ، بیاہ کرنا .
اُسْتَری
( معماری ) ڈاٹ کے نیچے کی چنائی، محراب کا پایہ ۔
اِسْتَرْیَہ
( طباعت ) کاپی جمانے اور داب چلانے والا کاریگر .