( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۴۹ نتائج (۰سیکنڈ )
    ۱   ۲   ۳   ۴   ۵       >
  1. اُونٹ

    (الف) ۱. ایک اون٘چا لمبا دراز گردن پیٹھ میں کوبڑ چھوٹی دم لٹکے ہون٘ٹ اور بل بل کی آواز نکالنے والا چوپایہ (جو ریگستان میں بہت تیز چلتا اور کانٹوں والی جھاڑیاں اور کانٹے شوق سے کھاتا ہے. بیشتر باربرداری اور سواری کے کام میں آتا ہے )، (فارسی ) شتر، (عربی) ناقہ یا جمل.
     
  2. اُونٹ

    جس کا قد دراز ہو ، طویل سیہ
     
  3. اُونٹ

  4. اُونٹ

    جس کا قد دراز ہو ، طویل سیہ
     
  5. اُونٹ بان

    اونٹ کو ہنکانے اور چلانے والا شخص ، ساربان
     
  6. اُونٹ بَرابَر ڈِیل بڑھایا پاپوش برابر عَقْل نَہ آئی

    اتنے بڑے ہوگئے مگر عقل و شعور ذرا نہیں
     
  7. اُونٹ بُڈَؐھا ہوگیا پَر مُوتْنا نَہ آیا

    اتنے بڑے قد و قامت یا عمر پر ٹھیک کام کرنے کا سلیقہ نہیں (چونکہ اونٹ کے پیشاب کی دھار پچھلی دونوں ٹانگوں کے بیچ سے پیچھے کی طرف گرتی ہے اس لیے ہر بے ڈھنگا کام کرنے کے لیے یہ کہاوت مشہور ہوئی)
    اس میں کوئی شک نہیں کہ اونٹ بڈھا ہوا پر موتنا نہ آیا چوپائے اونٹ کی نسبت کہا گیا ہے کیونکہ واقعات آج بھی اس محاورے کے صحیح ہونے کی شہادت دیتے ہیں.
     
  8. اُونٹ بَرؐاتا ہی لَدؑتا ہے

    اس محل پر مستعمل جہاں کوئی شخص کام کرتے وقت بڑبڑاتا جائے .
     
  9. اُونٹ بَہے جائیں مَکَّڑ کَہے مُجھے تھاہ ہی نَہِیں .

    اس جگہ بولتے ہیں جہاں بڑے بڑوں کی حقیقت نہ ہو اور ادنیٰ آدمی اپنی قسمت شکایت کرے.
     
  10. اُونٹ بے اُونٹ تیری کَونسی کَل سیِدھی.

    رک : اونٹ رے اونٹ تیری کونسی کل سیدھی .