( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۳۰۹ نتائج (۰سیکنڈ )
    ۱   ۲   ۳   ۴   ۵       >
  1. بَنْد

    ۱۔ جوڑ ، بدن کا جوڑ ، عضو ، ہڈی کا جوڑ۔
    ۲۔ (i) گرہ ، گان٘ٹھ ، عقدہ ، (جال وغیرہ کا) پھندا۔
    (ii) مشکل ، گتھی۔
    ۳۔ (i) پشتہ ، وہ دیوار وغیرہ جو دریاؤں اور ندی نالوں کے پانی کو روکنے کے لیے بنائی جاتی ہے۔
    (ii) وہ پشتہ جس سے دریاؤں کا پانی روک کر آبپاشی یا بجلی وغیرہ پیدا کرنے کے لیے یا اور کسی غرض سے ذخیرہ کرلیتے ہیں۔
    (iii) بلند دیوار کی جھوک روکنے کے لیے اس کی پشت سے ملا کر ڈھالو چنا ہوا یا کھا یا پایہ۔
    ۴۔ (i) وہ بُنا سلا بٹا ہوا یا کسی اور طرح سے تیار کیا ہوا فیتا ڈورا یا تسمہ جس سے کسی چیز یا بنڈل وغیرہ کو بان٘دھا جائے ؛ استعارۃً۔
    (ii) وہ فیتا یا ڈورا جو لباس یا جوتے وغیرہ کے ادھر اُدھر کے حصوں کو کسا ہوا اور متصل رکھنے کے لیے بان٘دھتے ہیں۔
    (iii) ان٘گیا کے ٹھرے جن سے اسے پشت کی طرف کسا جاتا ہے۔
    (iv) گھنڈی ، تکمہ (کپڑے یا سونے چان٘دی وغیرہ کا )۔
    (v) جُوڑا بان٘دھنے کی دھجی یا ڈورا وغیرہ۔
    ۵۔ فہرست ، فرد۔
    ۶۔ (i) کشتی کا دان٘و ، پیچ جس سے حریف کو بے بس کردیا جائے ۔
    (ii) ( بنوٹ ) پہلے دان٘و کا توڑ ہو جانے پر دوسرا اپنا وار جس سے حریف پر گرفت قائم رہے ۔
    ۷۔ (i) کاغذ کا تاو ۔
    (ii) کاغذ کا پرزہ یا تختہ ۔
    ۸۔ زنجیر ، بیڑی ۔
    ۹۔ (i) آہنی حلقہ جو مضبوطی کے لیے پہیے کے ناگر کے سرے پر لگا ہوتا ہے ۔
    (ii) حلقہ ، طوق ۔
    ۱۰۔ (i) ( نظم ) مثلث مربع مخمس مسدس مسبع مثمن متسع معشر ترکیب بند ترجیح بند ( رک ) میں سے ہر ایک کا ٹکڑا یا حصہ ، نظم یا آزاد نظم کا ایک ٹکڑا یا حصہ ۔
    (ii) (نثر ) پیراگراف ( رک ) ۔
    ۱۱۔ قید ، حبس ، حوالات ۔
    ۱۲۔ موٹی چھوٹی جو عورتیں دوسری نازک چوڑیوں کے آگے پہنتی ہیں ، ( لاکھ یا شیشے وغیرہ کا ) کڑا ۔
    ۱۳۔ رکاوٹ ، روک ، بندش ، ممانعت ۔
    ۱۴۔ جادو ، سحر ، ٹونا ۔
    ۱۵۔ اہل ، صاحب ، رک : . . . بند ۔
    ۱۶۔ طریقہ ، ترکیب ، جوڑ توڑ ، حکمت ۔
    ۱۷۔ لوہے کا پتر جو صندوق کشتی کواڑ وغیرہ کے تختوں پر مضبوطی کے لیے لگاتے ہیں۔
    ۱۸۔ وعدہ ، قول و قرار ، عہد ، بچن .
    ۱۹۔ قاعدہ ، دستور ، رسم و رواج .
    ۳۰۔ عورتوں کے ایک زیور کا نام جو بازو پر پہنا جاتا ہے۔
    ۲۱۔ تلوار کے قبضے میں بن٘دھا ہوا ڈورا ، بند شمشیر .
    ۲۲۔ کمر پر بان٘دھنے کی پیٹی ، کمر بند۔
     

  2. بَنْد

    ۱۔ (i) رکا ہوا ، مسدود .
     

  3. بَنْد

    رک : بَن (۴) ۔
     

  4. بَنْد

    عضو ؛ رکن ، ممبر ، جیسے بھائی بند .
     

  5. بِنْد

    قطرہ ؛ بون٘د ؛ چھوٹا سا گول دھبا ؛ نقطہ ، صفر ؛ ( دبونا گری رسم الخط میں ) غنہ کا نشان ؛ منی کا قطرہ۔
     

  6. بُنْد

    رک : بون٘د۔
     

  7. بَنْد

    رک : پابند (یا (ا) کا تحتی)
     

  8. بَند

    ایک قسم کا غالیچہ جس میں جال کی طرح بیلیں بنئی ہوتی ہیں.
     

  9. بَنْدھنا

    (کام کی) صورت پیدا ہونا، راہ نکلنا۔
     

  10. بَنْدھانا

    آسرادینا ، توقع دلانا