( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۳۳ نتائج (۰سیکنڈ )
    ۱   ۲   ۳   ۴       >
  1. بَچَّہ

    ۱.کم سن ، جس کی عمر تھوڑی ہو ، لڑکا ، طفل ، چھوکرا .
    (ii). ہر جاندار کی چھوٹی اولاد .
    (iii). نادان ، ناسمجھ ، ناواقف .
    ۲. بیٹا ، اولاد (انسان حیوان نر اور مادہ سب کے لئے مستعمل).
    ۳. مردک ، نالائق (بیشتر تحقیر کے لیے مستعمل).
    ۴. بزرگوں کا خوردوں سے (خاص کر) فقرا کا عام لوگوں سے کلمۂ خطاب (اکثر پیْار کے موقع پر).
    ۵. (مجازاً) پیدا کردہ ، نتیجہ.
    ۶. غصے میں جھڑ کنے کے موقع پر (پیشتر مخاطب کے من٘ھ سے نکلی ہوئی بات دوہرا کر ، ’ کا ‘ ’ کے ‘ ’ کی ‘ کے ساتھ) ماقبل سے مل کر ’ بد معاش ‘ الو ‘ وغیرہ کا مترادف .
    ۷. چھتری کی چھوٹی تان جو جو بڑی تان کی آڑ ہوتی ہے
    ۸. خون کا لوتھڑا یا کچ لہو سا جو بہت دنوں تک بند رکھے ہوئے گھی میں پڑ جاتا ہے ، گھی کا گندہ جماو
    ۹. پھپون٘دی کی پٹ جو دنوں کے پرانے تیل کے اچار مربے میں پڑ جاتی ہے
    ۱۰. پیڑ کی پود کا ، چھوٹا سا پودا ، نیا پودا جو پھوٹے .
     
  2. بَچَّہ

  3. بَچَّہ اُتْرنا

    بچے کا مرجانا
     
  4. بَچَّہ باز

    لڑکے سے بد فعلی کرنے والا ، لونڈے باز .
    اسم کیفیت : بچہ بازی .
     
  5. بَچَّہ بالا

    بچہ ، اولاد .
     
  6. بَچَّہ بَچَّہ

    ہر شخص ، ہر ایک آدمی .
     
  7. بَچَّہ بیلا

    دُھت ، چُور ، مدہوش (نشے میں).
     
  8. بَچَّہ بَھرانا

    پرند کا چون٘چ سے بچے کو دانہ کھلانا ، چوگا دینا
     
  9. بَچَّہ پَرَچْنا

    بچے کا دائی انا یا کھلائی سے ہل مل جانا
     
  10. بَچَّہ پَن

    رک : بچپن .