( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۲۶ نتائج (۰سیکنڈ )
    ۱   ۲   ۳       >
  1. تارِیخ

    ۱. کسی چیز یا واقعے کے ظہور کا وقت .
    ۲، کسی امر عظیم کے وقت کا تعین ، زمانے کا عرصہ .
    ۳. شمسی یا قمری مہینے کا ہر دن یا رات .
    ۴ (i) وہ علم جس میں گزشتہ واقعات اور سیر سے بحث کی جاتی ہے .
    (ii) بادشاہوں نامور آدمیوں قوموں اور فرقوں کے حالات واقعات اور حادثات کا تحریری تذکرہ .
    ۵، حروف ابجد کے اعداد کے لحاظ سے کوئی بات یا واقعہ کسی حرف یا نظم یا نثر کے کسی جملے میں اس طرح بیان کرنا کہ اس کے مکتوبی حروف کے عدد جمع کرنے سے اس واقعے کا سنہ نکل آئے ، اس قسم کے حرف جملے یا شعر کو مادّۂ تاریخ کہتے ہیں ، حساب جُمَل .
    ۶. (قانون) کسی مہینے کا وہ دن جو عدالت مقدمے کی پیشی کے واسطے مقرر کرے .
     
  2. تارِیخ

  3. تارِیخ ِ اِرْجاع

    (قانون) مقدمہ دائر ہونے ، پہلی درخواست گذرنے ، بناے دعویٰ پیش کرنے یا نالش کرنے کی تاریخ .
     
  4. تارِیخ ِ پیشی

    (قانون) وہ تاریخ جو عدالت میں حاضری کے لیے مقرر ہو .
     
  5. تارِیخ ٹَھْہرانا/ٹَھیرانا

    شادی بیاہ وغیرہ کے لیے تاریخ مقرر کرنا .
     
  6. تارِیخ ٹَھہْرنا

    تاریخ ٹھہرانا (رک) کا لازم .
     
  7. تارِیخ داں

    ۱. فن تاریخ کا عالم .
    ۲. وہ شخص جو حساب جمل سے تاریخی مادے نکالنے کا فن جانتا ہو ، فن تاریخ گوئی کا ماہر ، تاریخ گو .
     
  8. تارِیخ دانی

    تاریخ داں (رک) کا کام ، تاریخ ، تاریخ یعنی علم تاریخ سے واقفیت .
     
  9. تارِیخ ِ شَمْسی

    وہ تاریخ جس کا تعلق شمسی مہینے سے ہے ، عیسوی سن کا سال مہینہ دن .
     
  10. تارِیخ ِ صوری

    اس مادۂ تاریخ کو کہتے ہیں کہ جس میں فقط الفاظ مظہر تاریخ ہوں ، اعداد و حرف سے کچھ بحث نہیں .