( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۲۶۶ نتائج (۰سیکنڈ )
    ۱   ۲   ۳   ۴   ۵       >
  1. زَمِین

    ۱. (مجازاً) اندر ہی اندر، زمین دوز، خفیہ.
    ۲. سبک اور تیز رفتاری کے ساتھ، زمین سے لگایا چپکا ہوا.
     
  2. زَمِین

    ۱. سورج کے گِرد گھومنے والا وہ سیارہ جس پر زندگی کے آثار پائے جاتے ہیں شوبیس گھنٹے میں اپنا ایک چکّر مکمل کرتا ہے اس کے نتیجے میں دن اور رات وجود میں آتے ہیں ، دُنیا ، گیتی ، ارض ، جہان .
    ۲. کُرۂ ارض کا خُشک حِصّہ ، برَ ، خُشکی
    ۳. (i) زمین کی سطح ، دھرتی ، فرشِ زمیں (آسمان کے بالمقابل)
    (ii) سارا زمانہ ، پُوری دُنیا .
    ۴. خِظّۂ ارض ، ملک ، کِشور ، وطن ، دیس ، علاقہ .
    ۵. زمین کا کوئی گوشہ یا حصہ ، ٹکڑا .
    ۶. قدیم تقسیم ربعِ مسکون کے مُطابق دُنیا کا ساتواں حِصّہ یا طبق
    ۷. وہ زمین جس پر زراعت ہوتی ہو ، مزروعہ اراضی ، کھیت .
    ۸. (معاشیات) معاشیات میں چار عاملینِ پیدائش ( زمین ، محنت ، سرمایہ اور تنظیم ( میں سے کوئی عامل جو قدرتی شکل میں انسان کو حاصل ہوتی ہے مثلاً مٹّی ، پانی ، معدنیات اور نباتیات وغیرہ ، قدرتی وسائل .
    ۹. کسی امر کی بُنیاد ، اساس ، ابتدائی کام .
    ۱۰. ( شاعری ) کسی غزل یا نظم وغیرہ کی بحر ، ردیف و قافیہ کی پابندی کے ساتھ .
    ۱۱. باریک بُھر بُھری مٹی ، خاک ، دُھول ، مٹی
    ۱۲. کپڑے یا کاغذ وغیرہ کی سطح
    ۱۳. کسی عِطر کا وہ مادّہ یا مائع جس میں کوئی عطر تیار کیا جاتا ہے .
     
  3. زَمِین

  4. زَمینداری

    زمینداری کے حقوق ، لگان یا محصول
     
  5. زَمِین

    ۱. (مجازاً) اندر ہی اندر، زمین دوز، خفیہ.
    ۲. سبک اور تیز رفتاری کے ساتھ، زمین سے لگایا چپکا ہوا.
     
  6. زَمِین

    ۱. سورج کے گِرد گھومنے والا وہ سیارہ جس پر زندگی کے آثار پائے جاتے ہیں شوبیس گھنٹے میں اپنا ایک چکّر مکمل کرتا ہے اس کے نتیجے میں دن اور رات وجود میں آتے ہیں ، دُنیا ، گیتی ، ارض ، جہان .
    ۲. کُرۂ ارض کا خُشک حِصّہ ، برَ ، خُشکی
    ۳. (i) زمین کی سطح ، دھرتی ، فرشِ زمیں (آسمان کے بالمقابل)
    (ii) سارا زمانہ ، پُوری دُنیا .
    ۴. خِظّۂ ارض ، ملک ، کِشور ، وطن ، دیس ، علاقہ .
    ۵. زمین کا کوئی گوشہ یا حصہ ، ٹکڑا .
    ۶. قدیم تقسیم ربعِ مسکون کے مُطابق دُنیا کا ساتواں حِصّہ یا طبق
    ۷. وہ زمین جس پر زراعت ہوتی ہو ، مزروعہ اراضی ، کھیت .
    ۸. (معاشیات) معاشیات میں چار عاملینِ پیدائش ( زمین ، محنت ، سرمایہ اور تنظیم ( میں سے کوئی عامل جو قدرتی شکل میں انسان کو حاصل ہوتی ہے مثلاً مٹّی ، پانی ، معدنیات اور نباتیات وغیرہ ، قدرتی وسائل .
    ۹. کسی امر کی بُنیاد ، اساس ، ابتدائی کام .
    ۱۰. ( شاعری ) کسی غزل یا نظم وغیرہ کی بحر ، ردیف و قافیہ کی پابندی کے ساتھ .
    ۱۱. باریک بُھر بُھری مٹی ، خاک ، دُھول ، مٹی
    ۱۲. کپڑے یا کاغذ وغیرہ کی سطح
    ۱۳. کسی عِطر کا وہ مادّہ یا مائع جس میں کوئی عطر تیار کیا جاتا ہے .
     
  7. زَمِین اُٹھانا

    ( کاشت کاری ) قابل زراعت قطعۂ ارض کا کاشت کے لیے ٹھیکے پر دینا ، اراضی کو لگان پر دینا .
     
  8. زَمِین اُٹْھنا

    جوتنے بونے کے لائق ہونا ، بلدن ہونا ، مراد : قابل زراعت ہونا ، زرخیز ہونا ، کاشت کے لائق ہونا ، سرسبز و شاداب ہونا .
     
  9. زَمِین اُلَٹْنا / اُوَلٹْنا

    زمین کا پلٹا کھانا ، قیامت ٹُوٹنا ، اُفتاد پڑنا ، غضب کرنا ، معاملہ تلپٹ ہو جانا .
     
  10. زَمِین اَور آسْمان کا فَرْق ہونا

    بہت تفاوت ہونا ، کسی قِسم کی یکسانیت یا مماثلت نہ ہونا ، بہت زیادہ فرق ہونا .