( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۵۵ نتائج (۰سیکنڈ )
سَفَر
۱۔ باہر جانا، مسافرت ، سیاحت ، ایک شہر سے دوُسرے شہر یا ایک ملک سے دوُسرے ملک جانا ، ایک جگہ سے دوسری جگہ کُوچ کرنا ، روانگی ؛ ( مجازاً ) مسلسل جدوجہد ، مطلوب کی طلب کا مسلسل شوق .
۲۔ (مجازاً ) موت .
(تصوَُف) سالک کا مقامات قُربِ حق اور مراتبِ ذات کے ادنیٰ مقام سے اعلیٰ مقام کی طرف ترقی کرنا .
سُفْر
پیمائش کا نشان ، نشانِ راہ .
سَفَر
۱۔ باہر جانا، مسافرت ، سیاحت ، ایک شہر سے دوُسرے شہر یا ایک ملک سے دوُسرے ملک جانا ، ایک جگہ سے دوسری جگہ کُوچ کرنا ، روانگی ؛ ( مجازاً ) مسلسل جدوجہد ، مطلوب کی طلب کا مسلسل شوق .
۲۔ (مجازاً ) موت .
(تصوَُف) سالک کا مقامات قُربِ حق اور مراتبِ ذات کے ادنیٰ مقام سے اعلیٰ مقام کی طرف ترقی کرنا .
سَفَر اَنْدَرْ وَطَن
(تصوُّف) اس حالت کو کہتے ہیں جب کوئی شخص صفات خدا میں محو ہوکر صفاتِ بشری سے علیحدہ ہوجاتا ہے .
سَفَر اَور سَفَر / بَرابَر ہیں ایک نُقْطے کا فَرق ہے
اس موقع پر مُستعمل ہے جہاں یہ کہنا ہو کہ سفر میں بڑی تکلیف ہوتی ہے ، سفر دوزخ کا نمونہ ہے .
سَفَر ِ آخِرَت
عُقبیٰ کی طرف روانگی ، دُنیا سے کُوچ ، موت ، ِانتقال ۔
سَفَر آمادَہ
کُوچ کے لیے تیّار ، سفر کے لیے مستعد .
سَفَر بَخَیر
( کلمۂ دعائیہ ) کسی کو سفر پر جاتے وقت خدا حافظ کہنا یا یہ کہنا کہ اس کی دعا ہے کہ سفر بخیر و خُوبی گُزرے .
سَفَر چی
سفر اور اس کے متعلقات کاّ مہتمم ( بادشاہ یا امیر وغیرہ کا )، اہتمام سفر کرنے والا مُلازم یا سکرٹری وغیرہ .
سَفَر حَضَر میں رَہْنا
مسافرت اور گھر میں ساتھ رہنا ، ہر وقت ساتھ رہنا ، اکٹھا رہنا ، مل جُل کر رہنا .
۱
۲
۳
۴
۵
>