( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۵۸ نتائج (۰سیکنڈ )
    ۱   ۲   ۳   ۴   ۵       >
  1. عَرْض

    ۱. چوڑائی ، چوڑان ، پاٹ ، پہانی (طول کا نقیض)
    ۲. ظاہر کرنا ، پیش کرنا.
    ۳. درخواست گزارش ، التجا.
    ۴.( ہیئت ) جرمِ آسمانی کی مسافت جو درمیان اس کے اور منطقۃ لابروج کے ہے عرض کہلاتی ہے.
    ۵. فوج کی موجودات حاضری گنتی ، جائزہ ، معائنہ.
    ۶. (جغرافیہ) کسی مقام ک سے وہ فاصلہ جواس کے اور خطِ استوا کے مابین واقع ہو ، جو مقام نصف کرۂ شمالی میں واقع ہے اس کا فاصلہ عرض شمالی جو نصف کرۂ جنوبی میں واقع ہے اس کا فاصلہ عرض جنوبی کہالاتا ہے.
    قطب شمالی کے طرف کی دوری کوعرض شمالی کہتے ہیں اور قطب جنوبی کی طرف کے بعد کوعرض جنوبی.
     
  2. عِرْض

    عزت ، آبرو ، ناموس ، نیک نامی ،اچھی شہرت.
     
  3. عَرض

    بادشاہ
     
  4. عَرْض

    ۱. چوڑائی ، چوڑان ، پاٹ ، پہانی (طول کا نقیض)
    ۲. ظاہر کرنا ، پیش کرنا.
    ۳. درخواست گزارش ، التجا.
    ۴.( ہیئت ) جرمِ آسمانی کی مسافت جو درمیان اس کے اور منطقۃ لابروج کے ہے عرض کہلاتی ہے.
    ۵. فوج کی موجودات حاضری گنتی ، جائزہ ، معائنہ.
    ۶. (جغرافیہ) کسی مقام ک سے وہ فاصلہ جواس کے اور خطِ استوا کے مابین واقع ہو ، جو مقام نصف کرۂ شمالی میں واقع ہے اس کا فاصلہ عرض شمالی جو نصف کرۂ جنوبی میں واقع ہے اس کا فاصلہ عرض جنوبی کہالاتا ہے.
    قطب شمالی کے طرف کی دوری کوعرض شمالی کہتے ہیں اور قطب جنوبی کی طرف کے بعد کوعرض جنوبی.
     
  5. عَرْض ِ اَحْوال

    حال کہنا ، حالت بیان کرنا ، گزراش کرنا.
     
  6. عَرْض اِرْسال

    وہ کاغذ جس کے ذریعہ مال گزارکسی کے ہاتھ زرِ نقد تحصیل دار کے ہاں داخل کرے.
     
  7. عَرْض ُ الْبَلَد

    کسی مقام اورخطِ استوا کے مابین چوڑائی کا فاصلہ جو خطوط کے ذریعہ درجوں اوردقیقوں میں بیان کیا گیا ہو.
     
  8. عَرْض ِ بَلَد

    رک : عرض البلد.
     
  9. عَرْض ِ بَلَدی

    رک : عرض بلد سے متعلق ، عرض البلد کا.
     
  10. عَرْض بیگی

    ایک عہدہ دار جو بادشاہ کے حضور میں لوگوں کی حاجتیں اور درخواستیں پڑھ کر سنائے یا پیش کرے ، پیش کار.