( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۲۴ نتائج (۰سیکنڈ )
    ۱   ۲   ۳       >
  1. عِشْق

    ۱. شدید جذبۂ محبت ، گہری چاہت ، محبّت ، پریم ، پیار.
    ۲. (تصوّف) حُبّ مفرط اور کششِ معشوق اور حُبِّ معشوق اور مرتبۂ وحدت کو کہتے ہیں اس کے پانچ درجے ہیں : درجہ اوّل فقدانِ دل یعنی دل کا گُم کرنا ، درجۂ دوم تاسف کہ جس میں عاشق پیدل بغیر معشوق کے ہر وقت اپنی زندگی سے متاسف ہوتا ہے ، درجۂ سوم وجد اس کی وجہ سے عاشق کو کسی جگہ اور کسی وقت آرام اور فرار نصیب ہی نہیں ہوتا، درجۂ چہارم بے صبری ، درجۂ پنجم صیانت ، عاشق اس درجے میں پہنچ کر دیوانہ ہوجاتا ہے ، بجز معشوق کے اور کسی کی یاد نہیں ہوتی ، عشقِ حقیقی
    ۳. (طبّ) ایک طرح کا جنون و سودا جو خوب صورت آدمی کو دیکھنے سے پیدا ہوجاتا ہے.
    ۴. شوق ، آرزو.
    ۵. عادت ، لت ، دھت ، ٹھرک
    ۶. سلام ، آدابِ عرض.
     
  2. عِشْق

  3. عِشْق ِ اَزَنی

    ہمیشہ سے موجود محبت کا جذبہ یا لگاؤ ، عشقِ حقیقی ، (عشق مجازی کے مقابل).
     
  4. عِشْق اَسْت وہَزار بَدگُمانی

    (فارسی کہاوت اُردو میں مستعمل) عاشق کو معشوق کے متعلق ہمیشہ بدگمانی رہتی ہے.
     
  5. عِشْق ِ اِلٰہی

    اللہ کی محبت ، عشقِ حقیقی.
     
  6. عِشْق َ اللہ

    ۱. آزاد فقیروں یا درویشوں کا باہمی سلام جس کا جواب مدد اللہ ہوتا ہے ، سلام نیز صاحب سلامت.
    ۲. پہلوانوں کا سلام جو وہ اکھاڑے میں اُتر کر کرتے ہیں.
    اف: بولنا ، کرنا ، کہنا  

  7. عِشْق اَللہ لینا

    پہلوان کا کُشتی سے تھک کر سلام کرنے کے بعد اکھاڑے سے نکلنا، ہار ماننا ، استادی تسلیم کرنا
     
  8. عِشْق اَنگیز

    جذبۂ محبت کو بھڑکانے والا ، گرمی شوق کو تیز کرنے والا.
     
  9. عِشْق اَنگیزی

    جذبۂ محبت کو بھڑکانا ، گرمی شوق کو تیز کرنا
     
  10. عِشْق اَور مُشْک چُھپانے سے نَہیں چُھپْتا

    محبت کا راز اور مُشک کی خوشبو ظاہر ہو کر رہتی ہے.