( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۴۴ نتائج (۰سیکنڈ )
    ۱   ۲   ۳   ۴   ۵       >
  1. لالَہ

    ۱. رک : لالا (۱) ، صاحب ، جناب ، ہندوؤں میں احترام کا کلمہ.
    ۲. کلمۂ تخاطب (بزرگوں کے لیے) ، ہندوؤں میں عام طور پر مستعمل.
    ۳. خادم ، وہ ملازم جو مالک کے بچوں کو تربیت کرے ، ملازم یا گورنس.
    ۴. بنیا ، ساہوکار ، مہاجن.
    ۵. عزیز ، پیارا ، خسر ، سسر ؛ وہ شخص جو ہمیشہ بزرگوں کی خدمت کرے ؛ روشن ، چمکنے والا.
     
  2. لالَہ

    ۱. ایک نہایت سُرخ پھول جس کے درمیان سیاہ داغ ہوتا ہے ، گُلِ لالہ.
    ۲. (کنایۃً) لبِ معشوق نیز عاشق کا داغ دار دل.
    ۳. گل لالہ سے مشابہ چراغ جس میں موم بتیاں وغیرہ روشن ہوں ، پہلے اُمراء کی محفلوں میں خصوصاً مشاعروں میں جلایا جاتا تھا.
     
  3. لالَہ

    ۱. رک : لالا (۱) ، صاحب ، جناب ، ہندوؤں میں احترام کا کلمہ.
    ۲. کلمۂ تخاطب (بزرگوں کے لیے) ، ہندوؤں میں عام طور پر مستعمل.
    ۳. خادم ، وہ ملازم جو مالک کے بچوں کو تربیت کرے ، ملازم یا گورنس.
    ۴. بنیا ، ساہوکار ، مہاجن.
    ۵. عزیز ، پیارا ، خسر ، سسر ؛ وہ شخص جو ہمیشہ بزرگوں کی خدمت کرے ؛ روشن ، چمکنے والا.
     
  4. لالَہ باِعْتَبارِ عَینَک

    جب کوئی شخص دوسرے کے بھروسے پر رہتا ہو اور خود کچھ نہ کرتا ہو.
     
  5. لالَہ بھائی

    رک : لالا بھائی ، عموماً ہندو رئیس کو ، ویسے ہر ایک رئیس کو کہتے ہیں.
     
  6. لالَہ بھائی / بَھیّا ، کَرْنا / کَہْنا

    پیار و محبت کے الفاظ سے بولنا ، خوش اخلاقی اور نرمی سے بات چیت کرنا ، عزت کے الفاظ سے مخاطب کرنا.
     
  7. لالَہ بَھیّا کَرْکے سُلانا

    تھپک کر چُمکار کر سلانا ، لوری دے کر سلانا.
     
  8. لالَہ جی

    رک : لالا جی ، (ہندو) عزت و آبرو کا خطاب.
     
  9. لالَہ کا گھوڑا کھائے بہت چَلے تھوڑا

    پیٹو اور کام نہ کرنے والا ، نرم مزاج آدمی کے نوکر کھاتے بہت ہیں اور کام کم کرتے ہیں.
     
  10. لالَہ کے نَوکَر ہیں بھانڈ کے نَوکَر نَہِیں

    آقا کے کلام کی تائید اور فرماں برداری مقدم ہے.