( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۲۳ نتائج (۰سیکنڈ )
    ۱   ۲   ۳       >
  1. لُغَت

    ۱. ( کسی زبان کا ) لفظ ؛ ( عموماً ) وہ لفظ جس کے معنی متعین اور قابلِ اندراج ہوں.
    ۲. کسی زبان کے وہ اصوات و کلمات جن کے ذریعے آدمی اپنا مطلب ادا کرے ، بولی ، زبان.
    ۳. ( کسی زبان کے ) لفظوں کی فرہنگ جو حروفِ تہجی وغیرہ کی ترتیب سے مرتب کی گئی ہو ، ڈکشنری.
     
  2. لُغَت

  3. لُغَت بازی

    موٹے موٹے اور بڑے بڑے دقیق اور مشکل الفاظ استعمال کرنا.
     
  4. لُغَت تَراش

    دقیق اور مشکل الفاظ بولنے اور گھڑنے والا ، لفّاظ ، لسّان.
     
  5. لُغَت تَراشْنا

    نئے نئے الفاظ و محاورات وضع کرنا ، نئے معنی پہنانا ، لفاظی کرنا ، انوکھے اور غیر مانوس الفاظ استعمال کرنا.
     
  6. لُغَت تَراشی

    الفاظ سازی ، لغت تراشنا ، مشکل الفاظ استعمال کرنا.
     
  7. لُغَت جھاڑْنا

    علمیّت جتانا ، قابلیّت دکھانا (غیر مشہور اور مشکل الفاظ استعمال کرنے پر طنزاً مستعمل ).
     
  8. لُغَت چھانٹْنا

    متروک یا غریب الفاظ استعمال کرنا نیز علمیت جتانا.
     
  9. لُغَت داں

    لغت کو جاننے والا.
     
  10. لُغَت دانی

    لغت جاننا ، لغت سے آشنائی.