( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۷۸ نتائج (۰سیکنڈ )
    ۱   ۲   ۳   ۴   ۵       >
  1. مِصر

    ۱۔ شہر ، قصبہ ، دیار ، نگر ، نگری ؛ شہر مرکزی ، بڑا شہر ، ملک ۔
    ۲۔ افریقہ کے شمال مشرق میں ایک ملک کا نام جو حضرت یوسفؑ ، حضرت موسیٰؑ اور فرعون کی وجہ سے مشہور ہے ، اس کا دارالحکومت قاہرہ ہے ، قاہرہ دریائے نیل کے کنارے پر واقع ہے جو جنوب سے شمال کی طرف بہتا ہے اسی دریا میں فرعون کا لشکر غرق ہوا جس کا ذکر قرآن پاک میں بھی ہے (بطور تلمیح مستعمل)۔
    ۳۔ ایک شہر یا شہروں کا نام جو ملک مصر میں قاہرہ کے جنوب میں واقع تھے ۔
    ۴۔ دو چیزوں کے بیچ کی حد ، حدِ فاصل ؛ تلوار ، شمشیر ؛ تیزی ، کاٹ
    ۵۔ (مجازا ً) قاہرہ ۔
     
  2. مُصِر

    اصرار کرنے والا ، کسی بات یا کام پر اَڑنے والا ، ہٹیلا ، ضدی ۔
     
  3. مِصْری

    مِصر کی قدیم مخروطبی سات مینار جو قبل مسیح فراعنۂ مِصر نے اپنے مقبروں کے لیے تعمیر کرائے تھے ؛ رک : اہرام مِصر یا اہرام مِصری .
     
  4. مِصر

    ۱۔ شہر ، قصبہ ، دیار ، نگر ، نگری ؛ شہر مرکزی ، بڑا شہر ، ملک ۔
    ۲۔ افریقہ کے شمال مشرق میں ایک ملک کا نام جو حضرت یوسفؑ ، حضرت موسیٰؑ اور فرعون کی وجہ سے مشہور ہے ، اس کا دارالحکومت قاہرہ ہے ، قاہرہ دریائے نیل کے کنارے پر واقع ہے جو جنوب سے شمال کی طرف بہتا ہے اسی دریا میں فرعون کا لشکر غرق ہوا جس کا ذکر قرآن پاک میں بھی ہے (بطور تلمیح مستعمل)۔
    ۳۔ ایک شہر یا شہروں کا نام جو ملک مصر میں قاہرہ کے جنوب میں واقع تھے ۔
    ۴۔ دو چیزوں کے بیچ کی حد ، حدِ فاصل ؛ تلوار ، شمشیر ؛ تیزی ، کاٹ
    ۵۔ (مجازا ً) قاہرہ ۔
     
  5. مِصر جی/جیو

    برہمنوں کا احترام کا ایک کلمہ ؛ مراد : برہمن ، جیوتشی ۔
     
  6. مِصر کا بازار

    وہ جگہ جہاں حضرت یوسفؑ کو قافلے والوں نے فروخت کیا ، بازارِ مصر(بطور تلمیح) ۔
     
  7. مِصر ۔۔۔ کی رَوشنی

    (مجازاً) مصر کے علوم و فنون
     
  8. مُصِر

    اصرار کرنے والا ، کسی بات یا کام پر اَڑنے والا ، ہٹیلا ، ضدی ۔
     
  9. مُصِر رَہنا

    کسی بات پر اڑا رہنا ، اصرار کرنا۔
     
  10. مُصِر ہونا

    بہت اصرار کرنا ، بہت زور دینا ۔