( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۶۹ نتائج (۰سیکنڈ )
    ۱   ۲   ۳   ۴   ۵       >
  1. مَکان

    ۱۔ جگہ ، مقام ، ٹھکانہ ؛ وسعت جس میں کوئی وجود سما سکے یا سمایا ہو (زمان کے برخلاف) ۔
    ۲۔ رہنے کے لیے بنی ہوئی عمارت یا جگہ ، مسکن ، حویلی ، گھر ، مقام بود و باش ۔
    ۳۔ (i) (مجازاً) اہل خانہ ، گھر کے لوگ ۔
    (ii) اہلیہ ، بیگم ، بیوی ۔
    ۴۔ (قدیم) مقام ، رتبہ ، درجہ ۔
     

  2. مَکان

    ۱۔ جگہ ، مقام ، ٹھکانہ ؛ وسعت جس میں کوئی وجود سما سکے یا سمایا ہو (زمان کے برخلاف) ۔
    ۲۔ رہنے کے لیے بنی ہوئی عمارت یا جگہ ، مسکن ، حویلی ، گھر ، مقام بود و باش ۔
    ۳۔ (i) (مجازاً) اہل خانہ ، گھر کے لوگ ۔
    (ii) اہلیہ ، بیگم ، بیوی ۔
    ۴۔ (قدیم) مقام ، رتبہ ، درجہ ۔
     

  3. مَکان اُٹھنا

    مکان کا کرائے پر دے دیاجانا ، مکان میں کرائے دار کا آجانا
     

  4. مَکان آوارَہ

    جس کا کوئی گھر در نہ ہو ، جو گھر نہ ہونے کے باعث اِدھر اُدھر بھٹکتا پھرے ، نگھرا ۔
     

  5. مَکان بَدَلنا

    رہنے کی جگہ تبدیل کرنا ، ایک مکان سے دوسرے مکان میں منتقل ہونا ۔
     

  6. مَکان بَیچنا

    گھر فروخت کر دینا
     

  7. مَکان بَنانا

    گھرکی عمارت بنانا ، نیا گھر تعمیر کرنا ۔
     

  8. مَکان بَنوانا

    مکان بنانا (رک) کا تعدیہ ؛ گھر تعمیر کر انا
     

  9. مَکان بَیٹھنا

    سیلاب یا بارش کی شدت سے مکان کا ڈھ جانا یا بمع چھتوں کے گر پڑنا ؛ (شعراء شدت گریہ و زاری سے استعارہ کرتے ہیں) ۔
     

  10. مَکان تا لامَکاں

    زمیں سے عرش تک ، مراد : کل عالم میں ۔