( تاریخی ا ُصول پر )

تقرباََ ۲۴۷ نتائج (۰سیکنڈ )
    ۱   ۲   ۳   ۴   ۵       >
  1. پانی

    ۱۔ (i) آب ، جل ، قدیم تصور کے مطابق اربعہ عناصر میں سے ایک عنصر جو جدید سائینس کے مطابق آکسیجن ایک حصہ اور ہائیڈروجن دو حصہ کا مرکب سیال ہے ۔(جس کی علامت H2O ہے)
    (ii) (کنا یۃً ) شراب .
    ۲۔ بارش ، مین٘ھ
    ۳۔ (i) عرق ، افشردہ ۔
    (ii) پسینہ ۔
    ۴۔ (آن٘کھوں کی نسبت سے ) شرم و حیا ۔
    ۵۔ (مجازاً) آن٘سو ۔
    ۶۔ (تلوار وغیرہ کی) دھار ، تیزی ، کاٹ .
    ۷۔ ملمع ( سونے یا چان٘دی وغیرہ کے ساتھ) .
    ۸. (i) اصل نسل .
    (ii) حوصلہ و ہمت ، طاقت ، بل بوتہ ۔
    ۹۔ رطوبت ،تری .
    ۱۰۔ (i) مرغوں کی لڑائی کا درمیانی وقفہ (ان کے تازہ دم ہونے کے لیے ).
    (ii) مرغ کی لڑائی ، مرغوں کا کھڑی بھر مقابلہ ، کشتی ۔
    ۱۱۔ (i) نطفہ ، منی ۔
    (ii) دودھ (عورتوں کے لیے، جیسے اب پانی بڑنے لگا ہے یعنی بالغ ہو چلی ہے) ۔
    ۱۲. آپ و تاب ، چمک دمک ؛ رونق ، تازگی
    ۱۳۔ ( پتن٘گ بازی) وہ کنکوا جو تناو پر نہ ہو اور بیٹا چھوڑ دے۔
    ۱۴۔ یخنی ۔
    ۱۵۔ بدمزہ یا پھیکا ہونے کی کیفیت یا حالت ۔
    ۱۶. ٹھنڈا یا پھیکا ہونے کی کیفیت یا حالت .
    ۱۷۔ آسان یا سہل ہوئے کی کیفیت یا حالت ۔
    پانی ین  

  2. پانی

    ہاتھ ، دست ، ید
    پاٹِ  

  3. پانی

    مٹی ملا پانی یا مٹی کے رنگ کا پانی ، گدلا پانی ۔
     
  4. پانی

  5. پانی اُبَلنْا

    پانی کا جوش میں آکر پکنا ؛ لبالب بھر کر بہنے لگنا .
     
  6. پانی اُتارْنا

    ۱۔ غرور کو خاک میں ملانا ، شرمندہ کرنا ؛ قدر ومنزلت کم کرنا ۔
    ۲۔ (شگون کے طور پر) دولھا دلہن کے سر سے تصدق کرکے پانی پینا ۔
    ۳۔ (i) پانی بلندی سے نشیب کی طرف لانا ، پانی کا ایک مکان سے دوسرے مکان کی طرف بہانا ۔
    (ii) پانی گھٹانا ، پانی کم کرنا۔
     
  7. پانی اُتَر آنا

    ۱۔ آن٘کھ کی ایک بیماری ، رطوبت جالیدیہ( لینز lens ) یعنی آن٘کھ کا موتی یا اس کا غلاف جلیدیہ ( پردہ عنکبوتیہ ) یا دونوں کا مکدر یا دھندلا ہوجانا ، موتیا بند ہوجانا۔
    ۲۔ (فوطوں کی ایک بیماری ) اَد٘رَۃ ُالمائی (Hydrocele) فوطوں میں یا ان کی رگوں میں پانی بھر جانا ،(قیلہ مائیہ) ۔
     
  8. پانی اُتَر جانا

    ۱۔ رک : پانی اترنا معنی نمبر۳.
    ۲۔ موتی کی آب جاتی رہنا، آئینہ کا پانی خراب ہو جانا، بے شرم ہوجانا ، بد لحاض ہوجانا .
     
  9. پانی اُترنا

    ۱۔ رک : پانی اتر آنا ؛ اتر جانا۔
    ۲۔ پانی کا حلق کے نیچے جانا
    ۳۔ دریا یا ندی وغیرہ کا چڑھاؤ ختم یا کم ہوجانا ۔
     
  10. پانی اُٹھانا

    ۱۔ کسی چیز کی رطوبت جذب کرنا ۔
    ۲۔ نشیب سے بلندی پر پانی لے جانا ۔
    ۳۔ بہت پانی خرچ کرنا۔
    ۴۔ ہوا کا ابر کو اٹھانا یا سقے کا بھری ہوئی مشک اٹھانا ۔
    ۵۔ پانی اَٹانا (دوری یا پتھے میں جتنا پانی انٹتا ہے کسان لوگ اسے اتنا ہی پانی اٹھانا بولتے ہیں )۔