( تاریخی ا ُصول پر )
واپس پچھلے صفحے پر جائیں
سرورق
تلاش
مفصل تلاش
تعارف
مستقبل کےمنصوبے
کتب خانہ
مطبوعہ جلدیں
رہنمائی
کچھ اس لغت کے بارے
تلخیصات و اشارت
رابطہ
تقرباََ ۵۹ نتائج (۰سیکنڈ )
کِتاب
۱. لکھے یا چھپے اورراق کا مجموعہ ؛ پستک ، پوتھی .
۲. کتابت شُدہ ، نو شتہ ، ضبطِ تحریر میں لایا ہوا ، لکھا ہوا ؛ لکھت ، تحریر شدہ .
۳. قرآنِ پاک نیز توریت ، انجیل یا زبور وغیرہ .
۴. فال نکالنے کی کتاب ، فال نامہ .
۵. تعویذ گنڈے کی کتاب .
۶. بیاض .
۷. بہی کھاتہ ؛ رجسٹر .
۸. نامۂ اعمال ، وہ کاغذ جس پر کراماً کاتبین ہر ایک کے اعمال لکھتے ہیں .
کُتّاب
۱. کاتب کی جمع ؛ لکھنے والے.
۲. مدرسہ ، مکتب.
کِتاب
۱. لکھے یا چھپے اورراق کا مجموعہ ؛ پستک ، پوتھی .
۲. کتابت شُدہ ، نو شتہ ، ضبطِ تحریر میں لایا ہوا ، لکھا ہوا ؛ لکھت ، تحریر شدہ .
۳. قرآنِ پاک نیز توریت ، انجیل یا زبور وغیرہ .
۴. فال نکالنے کی کتاب ، فال نامہ .
۵. تعویذ گنڈے کی کتاب .
۶. بیاض .
۷. بہی کھاتہ ؛ رجسٹر .
۸. نامۂ اعمال ، وہ کاغذ جس پر کراماً کاتبین ہر ایک کے اعمال لکھتے ہیں .
کِتاب اُتَرْنا
۱. بذریعۂ وحی کتاب نازل ہونا ؛ آسمانی کتاب کا آنا .
۲. نیا خیال ذہن میں آنا ، نیا مضمون سوجھنا .
کِتاب ُ الرّحْلَۃ
رحلت یا سفر کی کتاب ؛ مراد : وہ کتاب جس میں سفر کے حالات لکھے جائیں ، سفرنامہ .
کِتاب ُ الْعِلْم
کسی علم سے متعلق تفصیلی کتاب ، فنی لغت ؛ انسائیکلوپیڈیا ، دائرۃ المعارف .
کِتاب ُ اللُّغات
ایسی کتاب جس میں الفاظ کے معنی درج ہوں لغت ؛ فرہنگ .
کِتاب ُ اللہ
حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم پر اللہ تعالیٰ کی نازل کی ہوئی کتاب ؛ قرآنِ کریم .
کِتاب ُ الْمَعارِف
تعرفات و معلومات کی کتاب ؛ مشہور انگریزی بک آف نالج کا ترجمہ .
کِتاب ِ اِلہیٰ
وہ کتاب جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل ہوئی ہو ، جیسے : توریت ؛ انجیل ؛ زبور اور قرآن شریف ؛ اللہ کی کتاب ، قرآن مجید .
۱
۲
۳
۴
۵
>