( تاریخی ا ُصول پر )


خَطّ (فت خ ، شد ط نیز بلا شد) امذ  

۱. کسی چیز کی سطح پر نِشان یا علامت ، خراش ، بَدّھی
۲. پیشانی پر پڑنے والی لکیر
۳. کاغذ حِس پر کُچھ تحریر کر کے ایک شخص دوسرے کو بھیجتا ہے ، مکتُوب ، نامہ ، مراسلہ ، رُقعہ ، چٹ٘ھی ، پرچہ ، فرمان ، پروانہ
۴. (i) لڑکوں کے رُخسار اور لبُوں پر آغازِ جوانی میں پہلی بار جو بال نمودار ہوتے ہیں ، سبزہ
(ii) حجامت
(جامع اللغات)
۵. (i) لِکھائی ، تحریر ، کتابت
(ii) رسم الخط
۶. (i) ( ہند سہ ) لکیر جو دو نُقطوں کے درمیان واقع ہو اور جس میں صرف لمبائی ہو چوڑائی نہ ہو
(ii) پیٹ کے درمیان پڑنے والی لکیریں .
(iii) اُفق پر پڑنے والی لکیریں
(iv) سر کے بالوں کے بِیچ کی لکیر ، مانگ
(v) دھاری جو کپڑے پر رن٘گ سے ڈالی جائے یا بُنائی سے ظاہر ہو
(vi) ہتھیلی کی لکیریں
(vii) ناخن کی جڑ پر پائی جانے والی بلِائی لکیریں
(viii) سیدھ ، برابری ، آڑے ترچھے کی ضِد
۷. دستاویز ، مِلکّیت نامہ .
۸. دھار ، تیزی ، باریکی .
۹. (تصوف) خط ... یہ اشارہ ہے عالم ارواح کی طرف کہ جو اقرب مراتب وجود ہے غیب ہُویِت کے ساتھ نیز حقیقت کا ظہور مظاہرِ روحانی میں جس سے مُراد تعینات ارواح ہیں بعض کے نزدیک حقیقت محمدی اور برزخ کبریٰ مُراد ہے.
(مصباح التعرف ، ۱۱۳)
۱۰. راستہ ، جادہ ، حد ، کنارا.
۱۱. (i) زاویہ ، بناوٹ ، انداز ، صُورت ، شکل ، حُلیہ ، چھپ.
(ii) عِبارت ، مضمون.
۱۲. راگ راگئیوں میں سے ایک قِسم جو اِیرانی اور عربی موسیقی کے اِمتزاج سے پیدا ہوئی ہے.
۱۳. (قواعد) وقفہ یا جُملۂ معترضہ طاہر کرنے کا نِشان (اس طرح -) انگ : Dash
۱۴. (سائنس) کسی علامت یا اُصول کو ظاہر کرنے والی لکیر یا نِشان.
۱۵. لکیر نُما نسیں جو حیوانی جسم میں برقی رو پیدا کرتی ہیں ، زود حسی کی خصوصی رگیں.
۱۶. سماجی اُصول و قوانین کا دائرہ ؛ رِوایات.
۱۷. ہوائی لکیر جو کسی ترتیب میں ہاتھ وغیرہ اُوپر نِیچے کرنے میں بنتی ہے ، خیالی لکیر ؛ سیدھ .
۱۸. حکم ؛ شادی کا معاہدہ
(جامع اللغات)