( تاریخی ا ُصول پر )


سُورَج (و مع ، فت ر) امذ  

۱۔ وہ سیّارہ جو سیّاروں کے نظام کا مرکز کہلاتا ہے (خصوصاً) نظامِ شمسی کا مرکز جس کے گرد زمین اور دیگر سیّارے گردش کرتے ہیں ، بذاتِ خود گرم اور روشن ہے اور ان تمام کیمیائی توانائیوں کا سرچشمہ ہے جو اس سیّاروں اور سیّارچوں تک روشنی اور حرارت کی صورت میں پہنچتی ہیں ، آفتاب ، شمس ، مہر۔
۲. دھوپ .
(ماخوذ : فرہنگِ آصفیہ).
۳۔ چاندی سونے ایک زیور کا نام جو شعاعوں کے جُھرمٹ میں نِکلتے ہوئے سورج سے مُشابہ ہوتا ہے ، ماتھے پر پہنا جاتا ہے۔