شاید کہ قلب یار بھی ٹک اس طرف پھرے
میں منتظر زمانے سے ہوں انقلاب کا
دل کی دنیا کا انقلاب نہ پوچھ
ہے کبھی شاد اور کبھی ناشاد
ہم چار صورتیں آسمان کی گردش سے اور لیل و نہار کے انقلاب سے در بدر خاک بسر ایک مدت پھریں۔
(۱۸۰۲، باغ و بہار ، ۱۸)
اس کی ولادت ، اگرچہ ترکستان ہے لیکن انقلاب زمانہ اسے ہندوستان اور ہندوستان سے یہاں لایا۔
(۱۹۴۶، شیرانی ، مقالات ، ۱۳)
ہندوستان اور خیال انقلاب کا
احساں ہے آپ کے ستم بے حساب کا
۴۔ ( فقہ جعفری ) کسی شے کی ماہیت کی تبدیلی ( جیسے شراب سرکہ بن جائے ۔ یہ مطہرات ( یعنی نجاست کو پاک کرنے والی چیزوں ) میں پانچواں مطہر ہے۔
( توضیح المسائل ( ترجمہ : نسیم امروہوی ) ، ۲۰ )
۵۔ ( ہیئت ) طریق الشمس پر وہ نقطے جہاں سورج خط استوا سے بعید ترین ہوتا ہے ( ایسا ۲۱ جون اور ۲۱ دسمبر کو ہوتا ہے )
( جامع اللغات ، ۱ : ۳۰۲ )
اف : آنا ، کرنا ، لانا ، ہونا۔
(۱۹۴۲، سنگ و خشت ، ۳۳)