( تاریخی ا ُصول پر )


لا جَواب (--- فت ج) صف  

۱. جس کا جواب نہ ہو ، بے نظیر ، لاثانی ، یکتا ، اعلیٰ .
۲. جس سے جواب نہ بن پڑے ، جواب سے معذور ، چپکا ، خاموش .
۳. (شمشیرزنی) ٹھاٹھ پر کھڑا ہو کے داہنا پان٘و آگے بڑھا کے سیدھا کاٹ مارکے اور چکر کھا کے بائیں پان٘و پر آ کے سپر کو داہنی گردش سے آگے لانا پھر داہنا پانو اُلٹا کاٹ مار کے آگے بڑھانا اور سپر کو بائیں گردش سے آگے لانا پھر داہنا کاٹ مار کے چکر کھا کے بائیں پان٘و پر آ کے سپر کو داہنی گردش سے آگے بڑھانا پھر اسی طرح ضربیں مارتے مثل حلقہ کے کرنا .
(آئین حرب و قونین ضرب ، ۴۳)