شمار نہیں کیا گیا ، حساب نہیں کیا گیا ؛ مراد : جس کا شمار یا احاطہ نہ کیا جا سکے ، غیر محدود ، بے حد و حساب .
محمدؐ جو اَدمیاں میں مختار ہے
زباں اس پہ لا احصیٰ اقرار ہے
(۱۶۴۹ ، خاور نامہ ، ۴)
لا اُحصیٰ شان ہے تری یار
گر ایک وگر ہزار تو ہے
(۱۷۹۵ ، سوز ، د ، ۴۲۴)
انبیاؤں کی زبان پر جو اشرف الناس پیں لا اُحصیٰ ہے .
(۱۸۴۵ ، پالی گلاٹ ، ۲)
[ لا + ع : احصیٰ (ح ص ی) ]
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .