۱۔ معلم ، آموز گار ، ( کسی علم یا فن کا ) سکھانے والا ۔
مجے یو سخن بادشاہ یاد ہے
پچھے پیر کے وصف استاد ہے
( ۱۶۵۷ ، گلشن عشق ، نصرتی ، ۲۲ ).
تعلیم ملک عرش پہ تھا ورد ہمارا
جبریل سا استاد ہے شاگرد ہمارا
( ۱۸۷۴ ، انیس ، مراثی ، ۲ : ۱۹ ).
شعبۂ عربی کے استاد اعلیٰ کی جگہ برسوں خالی پڑی رہی ۔
( ۱۹۶۲ ، میزان ، ۱۱۳ ).
۲۔ شعر یا کلام نثر پر اصلاح دینے والا ۔
ناسخ مغفور تھا استاد یکتا اے نسیم
لکھنؤ والوں میں وہ سب سے نرالا ہو گیا
( ۱۸۶۵ ، نسیم دہلوی ، د ، ۱۰۷ ).
نغز گوئی میں بلاغت میں ادا ہندی میں
بعد استاد کے کوئی نہیں ان کا ہمسر
( ۱۹۰۵ ، گفتار بیخود ، ۳۰۴ ).
۳۔ کامل ، ماہر ، آزمودہ کار ( کسی فن ، علم یا صناعت وغیرہ میں ) ۔
کہ دو شاہزادیاں ہے (ہیں) بنگالے میں
سو استاد ہے ناز ہور چالے میں
( ۱۶۰۹ ، قطب شتری ، ۵۵ ).
ریختے کے تمھیں استاد نہیں ہو غالب
کہتے ہیں اگلے زمانے میں کوئی میر بھی تھا
( ۱۸۶۹ ، غالب ، د ، ۱۵۹ ).
۴۔ چالاک ، عیار ، حرّاف ، شعبدہ باز ، مداری ۔
دل لینے میں ہر طفل حسیں ہوتا ہے استاد
اس فن میں تو نادان کو بھی ناداں نہیں دیکھا
( ۱۸۸۸ ، صنم خانۂ عشق ، ۲۸ ).
حضرت بڑے ذات شریف اور استاد ہیں ۔
( ۱۹۳۱ ، رسوا ، خونی راز ، ۶۹ ).
۵۔ دوست ، میاں ( احترام و خلوص کے الفاظ کی جگہ اور ان کے معنوں میں ) ۔
کہنا فغان ہماری طرف سے ندیم کو
اے دل تو جا چکا بھلا استاد کیا کروں
( ۱۷۷۲ ، فغاں ، د ، ۱۱۵ ).
تو بھی اے ناصح کسی پر جان دے
ہاتھ لا استاد کیوں کیسی کہی
( ۱۸۹۲ ، مہتاب داغ ، ۱۵۹ ).
وہ جو استاِد شیخ نورا ہے
اس کے دم کا یہ سب ظہورا ہے
( ۱۹۳۳ ، ’اودھ پنچ ، لکھنؤ ، ۱۸ ، ۱۸ : ۳ ).
۶۔ نائی ؛ باورچی ؛ دلاک ، حمامی ؛ مدک یا چانڈو پلانے والا
( دریاے لطافت ) ۔
۷۔ طوائف کو گانا بجانا سکھانے والا ، عموماً جی کے ساتھ (رک) ۔
دور دور کی ڈیرہ دار طوائف کنچنیں اور استاد لوگ بلائے گئے ۔
( ۱۹۱۴ ، راج دلاری ، ۱ ).
۸۔ بانی ، کسی کام کا آغاز کرنے والا ، موجد ۔
جکوئی اچایا بنیاد ، اول آخر وہی استاد ۔
( ۱۶۳۵ ، سب رس ، ۱۳ ).
۹۔ گرو ، پیر و مرشد ۔
ستم تجکو بہت ہیں یاد اے رخ
پہ وہ تیرا بھی ہے استاد اے چرخ
( ۱۷۸۵ ، حسرت ( جعفر علی ) ، ک ، ۱۰۲ ).
جان لی رحم جو ان کو دم بیدار آیا
یہ خوش اخلاق تو غصے کا بھی استاد آیا
( ۱۸۷۳ ، کلیات منیر ، ۳ : ۲۲۹ ).
[ ف : اُستاد ]
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .