عطاری کی دکان لے کر بیٹھنا ظاہراً آسان نسخہ معلوم ہوتا ہے مگر نہیں طبیب لگے بندھے عطار رکھتے ہیں .
( ۱۹۸۹ ، لکچروں کا مجموعہ ، ۲ : ۲۳۵ ) .
سندر گھر کی لگی بندھی کا چھن چھیبا بھر کر ترکاری لائی.
( ۱۹۰۸ ، صبح زندگی ، ۷۲ ) .
کوئی ایسا لگا بندھا ضابطہ نہیں کہ ہم ضلعی مجالس کو ہدایت کرسکیں.
( ۱۹۸۸ ، اردو نامہ ، لاہور ، مئی ، ۴ ).
انھوں نے چپّے چپّے پر اپنے رشتے داروں ، بہی خواہوں اور لگے بندھوں کو لگادیا.
( ۱۹۳۳ ، طنزیات و مقالات ، ۵۷۳ ).
مرید سلسلۂ مو ہے بالکا ہے دل
کمندِ زلفِ دوتا سے لگا بندھا ہے دل