خیر بندی ہوئی سو ہوئی ، لگے لگائے رشتے ناطے چھوٹتے چلے جاتے ہیں.
( ۱۸۹۹ ، رویائے صادقہ ، ۸۷ ) .
۳. صرف شدہ ، خرچ میں آیا ہوا ؛ جیسے : لگا لگایا روپیہ اکارت گیا .
( فرہنگِ آصفیہ ؛ جامع اللغات ).
۴. مقرر شدہ ، لگا بندھا .
جنوں نے دیر کا رکھا ہمیں نہ کعبے کا
ٹھکانے چھوٹ گئے سب لگے لگائے ہوئے
( ۱۹۳۳ ، صوتِ تغزّل ، ۲۱۲ ).
۵. درست کیا کرایا ، بنا سنورا، آراستہ ، درست.
( فرہنگِ آصفیہ ؛ نور اللغات ) .
[ لگا + لگایا ( لگانا ( رک ) کا فعلِ ماضی نیز حالیۂ تمام ) ].
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .