( تاریخی ا ُصول پر )


اِسْم (کس ا، سک س) امذ  

۱. نام، وہ لفظ جو کسی شخص شے کیفیت وصف یا کام وغیرہ کا نام ہو.
۲. اللہ تعا لیٰ کے کسی حلالی یا جمالی نام یا اسم اعظم (رک) کا ورد؛ بزرگان دین میں سے کسی کے نام کا وظیفہ ، پڑھنت؛ (روایتی طور پر) کوئی خاص تاثیر رکھنے والی دعا.
۳. شخص، فرد.
۴. (ملازم، مزدور یا وظیفہ یاب وغیرہ کی) اسامی، نفری.
۵. (تصوف) ُ ذات مسمیٰ صفت و جودیہ کے اعتبار سے ہو یا صفت عدمیہ کے اعتبار سے‘
(مصباح التعرف لارباب التصوف، ۳۳).
۶۔ (صرف) وہ کلمہ جس کے معنی مستقل ہوں اور اس میں زمانہ نہ پایا جائے۔