( تاریخی ا ُصول پر )


کِھچْڑی (کس کھ ، سک چ) امث  

۱. دال اور چاول ملا کر پکایا جانے والا ایک نمکین کھانا جو روٹی کے بغیر کھیا جاتا ہے.
۲. وہ سامان جو بچّے کی ولادت کے چَھٹے روز زچّہ و بچّہ کے لئے لڑکی کے میکے سے آتا ہے جس میں کھچڑی بھی شامل ہوتی ہے، رک: چَھٹی.
۳. مِلے جُلے سیاہ و سفید بال، تل چاولے بال.
۴. سونا چاندی ملا ہوا، روپیے اور اشرفی مِلے جُلے.
۵. درختوں میں پھول آنا ، بیری میں پھول آنا.
(فرہن٘گ آصفیہ ؛ نوراللغات).
۶. ہندوؤں کے ایک تہوار کا نام.
(فرہن٘گ آصفیہ ؛ نوراللغات).
۷. (عو) وہ بیعانہ جو کسی طوائف کو شادی وغیرہ میں ناچنے گانے اور کسی دوسری جگہ نہ جانے کا پابن بنانے کے لیے دیا جائے، ناچ کی سائی.
۸. مختلف قسم کے محصول اور اخراجات.
(جامع اللغات ؛ نوراللغات).
۹. چیل جھپٹّے کے وہ چانٹے جو چیل بُننے والے یعنی رسّی پکڑ کر بیٹھنے والے لڑکے کے سب لڑکے مل کر بٹھاتے وقت مارتے ہیں ، رک : کھچڑی کھانا.
(نوراللغات ؛ جامع اللغات).