جب یہ فرقہ کریلا اور نیم چڑھا ہوجائے ... تو ایمان کی روشنی کو تمیز نہیں کر سکتا .
(۱۸۹۹۹، حیاتِ جاوید ، ۲ : ۴۲۰).
میاں کی حمایت لیتی ہوں تو بیوی جان کی دشمن ، بیوی کی ہاں میں ہاں ملاتی ہوں تو کریلا اور نیم چڑھا .
(۱۹۱۰، لڑکیوں کی انشا ، ۳۷).
افرس اور وہ بھی گورا ! کریلا اور نیم چڑھا کا معاملہ تھا .
(۱۹۸۴، طوبیٰ ، ۴۵).