مگر یہ مختصر ہے اک رسالہ
کہ ہیں جس میں قواعد سب فراہم
لغات اور قواعد (گرامر) پر مبنی یہ الواح علمی لحاظ سے انتہائی اہمیت کی حامل ہیں.
(۱۹۸۶ ، دنیا کا قدیم ترین ادب ، ۱ : ۶۸).
پکارے سب کہ قواعد ہے فوج میں شاید
کہ فیر اڑ رہے ہر صف میں ہیں قطار قطار
گھر بیٹھے تنخواہ پایا کرتے تھے قواعد اور پریڈ سے کوئی علاقہ نہیں رکھتے تھے.
(۱۸۹۷ ، کاشف الحقائق ، ۲ : ۲۵۷).
اب انتظام ایسا کیا ہے کہ فوجی قواعد سے وہ معاف کئے گئے.
(۱۹۰۴ ، ائین قیصری ، ۹۱).
صبح کی نماز پڑھ کر پریڈ کے میدان میں پہنچ جاتے تھے اور تین چار گھنٹے فوج کو قواعد کرواتے تھے.
(۱۹۵۷ ، لکھنؤ کا شاہی اسٹیج ، ۱۴).
پولیس لائن میں روز صبح قواعد ہوتی ہے.
(۱۹۹۱ ، حرمت ، اسلام آباد ، ۱۱ مئی : ۴۴).