( تاریخی ا ُصول پر )


مِیقات (ی مع) امذ  

۱۔ وعدہ جس کے لیے وقت مقرر کیا جائے نیز وہ جگہ جہاں اجتماع کے لیے وقت مقرر کیا جائے ، وعدہ گاہ ، وعدے کی جگہ ۔
۲۔ (i) کسی کام کے کرنے یا ہونے کا وقت ، ہنگام کار ، کام کا مخصوص زمانہ نیز وقت ، زمانہ ، فصل(جو محدود و مخصوص ہو) ؛ موسم ۔
(ii) دورانیہ ، مدت ِمعینہ ، انتہائی مدت (خصوصاً) مدرسے کی تعلیم کا زمانہ نیز عدالت کے اجلاس کا زمانہ ۔
(iii) ملازمت کی محدود مدت ۔
۳۔ وہ مقام جہاں سے گزرتے وقت عازم حج یا عازم عمرہ کا احرام میں ہونا ضروری ہے ، مختلف مقامات سے مکے کے سفر کا آغاز کرنے والوں کے لیے میقات بھی مختلف ہوتا ہے ، مقام احرام ، حدود حرم ۔
۴۔ وقت کا علم ۔