قابل ِناز تھا وہ ہمدم و ہم راز ، جس نے عمر بھر نباہ کے وعدے پر ہاتھ پکڑا ۔
(۱۹۱۱ ، شہید مغرب ، ۴۲) ۔
مثنویوں کے موضوع کے سلسلے میں اقبال کا ناز و افتخار بجا ہے ۔
(۱۹۹۳ ، نگار ، کراچی ، اپریل ، ۳۴) ۔
۷۔ بھروسا ، تکیہ ، برتا ، حمایت ، پشتی ۔
مغفرت پر ہے تری سب کو ناز
مغفرت پر ہے تری سب کو ناز
(؟ ، معصوم علی (فرہنگ آصفیہ ، ۴ : ۵۲۵)) ۔
باپ کو بجائے خود جس قدر ایسی اولاد پر ناز تھا ، حق بجانب تھا ۔
(۱۹۱۵ ، سجاد حسین ، دھوکا ، ۹۷) ۔
۸۔ لبھانا ، منانا ؛ فریب دینا
(پلیٹس) ۔
۹۔ شوخ عاشق
(پلیٹس) ۔
۱۰۔ کسی کی نظر میں اپنے آپ کو یا کسی اور کو مقبول و عزیز بنانے کا انداز
(پلیٹس) ۔
۱۱۔ نیا پودا ، نورستہ درخت ، سرو اور صنوبر کا درخت
(مصباح التعرف) ۔
۱۲۔ (تصوف) خدا کی ایک صفت ۔
ناز ۔۔۔۔۔ اصطلاح میں صفت معشوق حقیقی کو کہتے ہیں کہ عاشق پر ظاہراً و باطناً تجلی فرماتا ہے
(۱۹۲۱ ، مصباح التعرف ، ۲۵۵) ۔
اور بتایا گیا ہے کہ اس کی نمازیں ’’ لاالٰہ ‘‘ کے سوز سے خالی ہیں اور اس کے نیاز میں ناز ناپید ہے ۔
(۱۹۷۷ ، اقبالیات کا مطالعہ ، ۳۱) ۔
۱۳۔ نزاکت
(قدیم) ۔
کہی توں سنوار یا محل ساز سوں
لکھیا صورتاں اس میں بھو ناز سوں
(۱۶۰۹ ، قطب مشتری ، ۱۸) ۔
[ ف ]
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .