( تاریخی ا ُصول پر )


بَنْدَر (فت ب ، سک ن ، فت د) امذ  

۱۔ سرخ من٘ھ اور سرخ مقعد اور پیلی روئی٘ندار کھال کا ایک جانور جو بلی سے بڑا اور کتے سے چھوٹا ہوتا ہے ، ( پچھلے پانوو٘ں پر کھڑا ہوکر چل بھی سکتا ہے ، اپنی شرارت ، پھرتی ، بیوفائی اور نقّالی کے لیے مشہور ہے) بوزنہ .
۲۔ (مجازاً) انگریز ، فرنگی یورپین۔
( جامع اللغات ، ۱ : ۵۰۵ )