( تاریخی ا ُصول پر )


ہاتھی () امذ  

۱۔ خشکی کا سب سے بڑا جانور جس کی سونڈ ہوتی ہے اور سونڈ کے دونوں جانب سفید سینگ نما دانت ہوتے ہیں جو نہایت قیمتی ہوتے ہیں (مگر کھانے کے کام نہیں آتے) ۔
۲۔ چاند کی تیرھویں منزل ، تیرھواں نکشتر
(ماخوذ : پلیٹس) ۔
۳۔ شطرنج کا مہرہ جو ترچھا چلتا ہے ، فیل
(ماخوذ : فرہنگ آصفیہ ؛ جامع اللغات) ۔
۴۔ (کاشت کاری) برسات کے موسم کا آخری مہینہ ؛ کوار کے مہینے کی بارش جو فصل ربیع کی کاشت کے لئے ضروری ہوتی ہے ، ہست
(ا پ و ، ۶ : ۱۱۸) ۔