اسٹیمر کا یہ حال تھا کہ بری طرح ہچکولے کھا رہا تھا ۔
(۱۹۲۲ ، نقش فرنگ ، ۹۳) ۔
انسانوں کی کشتی حیات دو انتہائی سروں کے درمیان ہچکولے کھاتی رہی ۔
(۱۹۵۳ ، انسانی دنیا پر مسلمانوں کے عروج و زوال کا اثر ، ۱۶۶) ۔
رات کے وقت ہچکولے کھاتے ، شور مچاتے کوپے میں اکیلا ہونا ایک خوشگوار احساس آزادی لیے ہوئے ہوتا ہے ۔
(۲۰۰۰ ، سرخاب کے پر (ترجمہ) ، ۹۹) ۔