( تاریخی ا ُصول پر )


اَنْٹا  

۱. ایک ( انگریزی) کھیل جو 'انٹوں' یعنی گینددوں کے ذریعے میز کے کنارے کھڑے ہو کر کھیلا جاتا ہے ، ( انگریزی) بِلْیَرْڈ.
۲. (i) شیشے لاکھ یا پتھر کی گولی جس سے لڑکے کھیلتے ہیں ، کھیلنے کی گولی.
( ماخوذ : جامع اللغات ، ۱ : ۲۸۸ ).
(ii) افیون کی گولی.
(iii) بندوق کی بڑی گولی.
( جامع اللغات ، ۱ : ۲۸۸ ).
۳. (کھیل) 'چوسر کاور اسی قسم کے دوسرے کھیلوں اور قمار بازی میں کوڑیوں کا پاسا (دان٘و) پھیکنے میں وہ کوڑی کے شمار وسے خارج سمجھا جاتا ہے).
( اپ و ، ۸ : ۱۴۸ ) ، کگھّا.
۴. (باغبانی) 'بے تخم درختوں (بوٹوں) کی پود لگانے کا ایک طریقہ جس میں شاخ کو کاٹ کر زمین میں دبانے کی بجاے کلّا پھوٹنے کے نشان پر مٹی تھوپ کر اوپر سے کیلے کی چھال یا مٹی کا ظرف باندھ دیا جاتا ہے جب اس میں جڑیں نکل آتی ہیں تو شاخ کو کاٹ کر زمین میں لگا دیا جاتا ہے.
( ا پ و ، ۶ : ۱۲۶ ).
۵. اوپر کا کوٹھا ، سب سے اونچی چھت.
( جامع اللغات ، ۱ : ۲۸۸ ).