( تاریخی ا ُصول پر )


مَنگل  

۱ ۔ ہفتے کے دنوں میں سے ایک دن ، پیر کے بعد اور بدھ سے پہلے کا دن ، منگلوار ، سہ شنبہ ۔
۲ ۔ (ہیئت) سیارگان میں سے پانچواں سیارہ ، مریخ جو جنگ و جدل و خوں ریزی کا دیوتا خیال کیا جاتا ہے ۔
۳ ۔ (i) خوشی کا گیت ۔
(ii) (قدیم) شادیانہ ، شادی کی نوبت ، ڈھول تاشے ۔
(iii) (موسیقی) ایک راگ کا نام ۔
۴ ۔ (i) خوشی ، جشن ؛ سامان عیش و نشاط ؛ چہل پہل ، رونق ، آبادی ۔
(ii) خوش قسمتی ، خوش طالعی ؛ کامیابی ؛ خوشی کا موقع ؛ پرانی اچھی رسم ، کوئی مذہبی رسم یا تقریب ؛ قربانی جو آگ پر کی جائے (خوشی کے موقعوں پر) تیوہار
(پلیٹس ؛ جامع اللغات) ۔
۵ ۔ صحت ، تندرستی ، سلامتی ، خیریت و عافیت
(فرہنگ آصفیہ ؛ جامع اللغات) ـ۔
۶ ۔ خبرداری ، ہوشیاری ، چوکسی ؛ اگنی ؛ ہندی نظم میں عدد آٹھ ؛ ادیان کی راجدھانی ؛ فال نیک ؛ دعا ؛ تعویذ
(فرہنگ آصفیہ ؛ علمی اردو لغت) ۔
۷ ۔ ہاتھی ۔
۸ ۔ (سالوتری) گھوڑوں کا ایک رنگ ۔
۹۔ (ہندو) رُما ، شیوجی کی استری
(فرہنگ آصفیہ) ۔