( تاریخی ا ُصول پر )


مُنجَمِد (ضم م ، سک ن ، فت ج ، کس م) صف  

۱۔ (i) (سردی سے) جما ہوا ، ٹھٹھرا ہوا ، یخ بستہ ۔
(ii) مائع سے ٹھوس حالت میں آیا ہوا ، ٹھوس ۔
۲۔ (مجازاً) بے حس ، بے عمل ، ایک نقطے پر قائم و ثابت یا غیر متحرک ؛ خشک ۔
۳۔ خلط ملط ، گڈ مڈ ۔
۴۔ ایک خاص حد پر ٹھہرایا ہوا ، مخصوص ، قائم
(قیمت ایجنٹ وغیرہ کے لیے) ۔