یہ معز بن بادین وہ ہے جس نے اہل مغرب کو مذہب امام مالک پر بر انگیختہ کر کے ملکی لوگوں کو بنا دیا .
( ۱۸۴۷، ترجمۂ ابواکفدا ، ۲ : ۱۴ )
سفر کے ہر سنگ میل سے انھوں نےلطف کشید کیا اور ان کے ہاں مسافر سے کہیں زیادہ سیاح کا جذبۂ سیاحت بر انگیختہ رہا .
( ۱۹۷۲، نئے مقالات ، ۲۷۲ )
اف : کرنا ، رہنا ، ہونا .
اسم کیفیت : برانْگیختگی .
-
قوت مخیلہ نے . . . انسان میں ایسی تحریک اور بر انگیختگی پیدا کی ہے جو کہ خود نیکی ہے .
( ۱۸۹۳، مقدمۂ شعر و شاعری ، ۲۳ )
[ بر + انگیختہ (رک) ]