ان چیزوں کی برآمد سے ضرور تر ہونا اون اشیا کا جو نباتات سے طیار ہوتی ہیں وہاں متحقق ہوتا ہے .
( ۱۸۴۵، مزید الاموال ، ۱۹ )
لاگتوں کے زیادہ ہونے سے برآمد کم ہو جائے گی .
( ۱۹۴۰، آدمی اور مشین ، ۱۸۴ )
انگلستان کا نفع اس میں زیادہ تھا کہ نہ محصول در آمد ہو نہ محصول برآمد .
( ۱۹۱۷، گو کھلے کی تقریریں ، ۵۹ )
بندہ آفتاب عالمتاب کا نقیب ہے اور خسرو گردوں سر پر کی برآمد کی خبر دیتا ہے .
( ۱۸۴۵، جوہر اخلاق ، ۱۶ )
یہ میری برآمد قلم ہے ، بنا کر نہیں لکھا .
( ۱۹۲۴، نوراللغات ، ۱ : ۵۹۶ )
رات کو کب مجھے وہ سرو سہی قد سمجھا
عجز کو طنز خوشامد کو بر آمد سمجھا
پھر براے برآمد حاجات
ان سبھوں کے جو حاضر ہیں اک سات
اہل جاگیر اور منصب دار
ان کا ہونے لگا بر آمد کار