کھنچتے تھے روپئے مال در آمد سے فراواں
تھا مال بر آمد سے کوئی نفع نہ چنداں
اسم کیفیت : بر آمدگی .
-
لاش کی بر آمدگی سے چار گھنٹے پہلے سوا اس کے کوئی شخص مکان میں نہیں تھا .
( ۱۸۹۲،ء میڈیکل جو رِس پر وڈنس ، مقدمہ ، ۱۱ )
زمین کے استوائی حصص . . . ابھرے ہوئے ہیں ہم اس برآمدگی کی تمثیل ایک پہاڑ سے دینگے .
( ۱۹۱۶، طبقات الارض ، ۳ )
[ بر + ف : آمد ، آمدن ( = آنا ) سے ]