۱. بر محل ، موزوں ، مناسب ، ٹھیک ، مقتضاے حال کے مطابق ، وہ بات جس میں آمد ہو .
ترا قد مصرع برجستۂ دیوان عالی ہے
تری یو بیت ابرو شعر دستا ہے ہلالی کا
( ۱۷۰۷، ولی ، ک ، ۲۹ )
پھول کھل جائیں ابھی جو مصرع برجستہ ہو
باغ عالم میں مرا دیوان بھی اک گلدستہ ہو
( ۱۸۶۱، کلیات اختر ، اوجد علی شاہ ، ۵۹۷ )
سب سوالوں کے صحیح اور برجستہ جواب دیے .
( ۱۹۲۶، شرر ، مضامین ، ۳ : ۶۳ )
اہم اطلاع
اردو لغت بائیس ہزار صفحوں پر مشتمل ، دو لاکھ چونسٹھ ہزار الفاظ کا ذخیرہ ہے . اسے اردو زبان کے جیّد اساتذہ نے 52 سال کی عرق ریزی سے مرتب کیا ہے .
زیر نظر ویب سائٹ انسانی کاوش ہے لہذہ اغلاط کے امکانات سے مبرا نہيں ، آپ سے التماس ہے کہ اغلاط کی نشان دہی میں ہماری معاونت فرمائیں .
نشان دہی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر رابطہ کے ان باکس میں اپنی رائے سے آگاہ کریں .