( تاریخی ا ُصول پر )


آن٘کھ  

۱. (i) دیکھنے کی قوت ، بصارت ، نگاہ ، نظر ، بینائی چشم .
(ii) دیکھنے کی صلاحیت .
۲. دیکھنے کا انداز (جس سے دل کا حال معلوم ہو جائے) ، تیور .
۳. مشاہدہ ، دیکھنے کا عمل .
۴. توجہ ، رجحان ، نظر التفات ، نگاہ رغبت .
۵. مروت ، لحاظ ، پاس .
۶. تمیز، شناخت ، امتیاز، اٹکل ، پرکھ .
۷. بصیرت ، چشم معرفت ، بالغ نظری ، عقل ، سمجھ .
۸. اشارہ ، ایما .
۹. (i) مہارت ، مشق ، دخل .
(ii) ذوق نظر .
۱۰. امید ، توقع ، آسرا
( امیراللغات ، ۱ : ۲۱۰)
۱۱. (i) گنے بانس یا کسی اور پودے کی وہ جگہ جہاں سے شاخ پھوٹتی ہے ، (بیشترٖ) گرہ .
(ٖii) شریفے کی پوست کا حلقے دار ابھار؛ انناس وغیرہ کے حلقے
(ماخوذ : جامع اللغات ، ۱ : ۶۱) .
(iii) کریلے کے اندر کا وہ پوست جس میں بیج لپٹا ہوتا ہے ، جیسے : کریلے کو چھیل کاٹ کر اور اس کی آنکھوں میں سے بیج نکال کر نمک ملو اور کچھ دیر ہوا میں رکھ دو.
(iv) لہسن کا جوا ، جیسے : بڑی آنکھ کا لہسن چھان٘ٹ کر لانا .
۱۲. تخمینہ ، اندازہ .
۱۳. اولاد ، بیٹا بیٹی وغیرہ .
۱۴. گھٹنے کے دونوں طرف کا گڑھا
( امیراللغات ، ۱ : ۲۱۰ ) .
۱۵. چھایا ، سایا ، آسیب ، خیالی یا وہمی صورت (عموماً ’ پر‘ کے ساتھ مستعمل)
(فرہنگ آصفیہ ، ۱ : ۲۵۴) .
۱۶. (i) حلقہ ، جیسے : زنجیر کی آنکھ ، زرہ کی آنکھ وغیرہ (اکثر مضاف الیہ کے ساتھ مستعمل) .
(ii) حرف کے دائرے کی صورت حال یا گول کشش .
۱۷. پُتلی .
۱۸. (i) خوردبین وغیرہ کا شیشہ ، عدسہ ، لینس .
(ii) سگنل .
۱۹. مدار کا پودا ، آک کا درخت .